جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 389
389 کرنے کی پابندی اختیار کریں۔۔یہ وکالت ایسی تمام ذمہ داریاں بھی سرانجام دیتی ہے جو اس کے سپر دو قافو قا خلیفہ المسیح کی طرف سے تفویض کی جاتی ہے۔۱۲۔حضرت خلیفہ امسیح نے لندن میں مرکزی سطح پر ایک انچارج وقف نو کا تقر بھی کر رکھا ہے جو حضرت خلیفہ امسیح کی طرف سے واقفین نو کے متعلق سپرد کئے جانے والے تمام امور سرانجام دیتے ہیں۔وکالت صنعت و تجارت ا۔یہ وکالت جماعت کے احباب کو اس بات کی ترغیب دلاتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ صنعت و تجارت میں حصہ لیں۔نیز یہ ایسے لوگوں کو ضروری معلومات اور راہنمائی بھی مہیا کرتی ہے۔۲۔یہ وکالت مختلف ممالک کے احمدی کاروباری حضرات اور صنعتکاروں کا آپس میں تعارف اور رابطہ کرواتی ہے۔۔اس کے علاوہ یہ کل ہروہ کا سرانجام دی ہے جوخلیفہ اسی کی طرف سے اس کے سپرد کیا جاتا ہے۔وکالت زراعت ا۔زراعت کے میدان میں جماعت احمدیہ کی ترقی اس کی طرف ترغیب دلانا وکیل الزراعت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔۲۔وکیل الزراعت جماعتی زمینوں اور زرعی فارمز کی نگرانی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔۳۔یہ وکالت تحریک جدید انجمن احمدیہ کے زرعی فارمز کے سالانہ آمد وخرچ کا بجٹ ضروری کارروائی کے بعد مجلس تحریک جدید میں پیش کرتی ہے۔مجلس تحریک جدید میں ایک سب کمیٹی ہوتی ہے جو زراعت کمیٹی کہلاتی ہے۔یہ کمیٹی چار ممبران پر مشتمل ہوتی ہے۔۔وکیل الزراعت ii وکیل المال ثانی ii وکیل المال ثالث iv۔وکیل اعلیٰ صاحب تحریک جدید۔وکیل اعلیٰ اس کمیٹی کے چیئر مین ہوتے ہیں۔۔اس کمیٹی کے فرائض اور کام حسب ذیل ہیں:۔ا۔زرعی فارمز سے متعلق امور سے مجلس تحریک جدید کو مشورہ دینا۔