جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 387 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 387

387 کیلئے یہ وکالت مذہبی علم اور موازنہ مذاہب کا علم حاصل کرنے کے لئے مختلف سطح کے معیار مقرر کرتی ہے۔اس مقصد کے لئے یہ مناسب نصاب تیار کرتی ہے۔۱۰۔علاوہ ازیں مذکورہ بالا تمام کاموں کے علاوہ یہ وکالت ہر وہ کام سرانجام دیتی ہے جو خلیفہ المسیح کی طرف سے اس کے سپرد کیا جاتا ہے۔نوٹ :۔فی الوقت افریقہ میں تمام تعلیمی اداروں ماسوائے جامعہ احمدیہ کی نگرانی یا انتظام کا کام مجلس نصرت جہاں تحریک جدید کے سپرد ہے۔وکالت اشاعت ا۔اس وکالت کا کام قرآن کریم اور احادیث کے مختلف زبانوں میں تراجم شائع کرنا ہے۔۲۔نیز اس کا یہ کام بھی ہے کہ یہ حضرت مسیح موعود اور خلفاء سلسلہ اور احمدیت کے سکالرز کی کتب کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کروا کر شائع کرے۔۳۔یہ وکالت مرکز سے تحریک جدید کا ترجمان ماہنامہ تحریک جدید بھی شائع کرتی ہے۔۴۔اس کا کام ساری دنیا کی جماعتوں کو مرکز سے روز نامہ الفضل اور دیگر رسائل سمیت شائع شدہ لٹریچر بھجوانا بھی ہے۔۵۔وکیل التصنیف صاحب کی طرف سے منظور شدہ لٹریچر کی اشاعت بھی اس وکالت کا کام ہوتا ہے۔۶۔یہ مختلف جماعتوں کو جماعتی لٹریچر دوبارہ شائع کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ے۔یہ مختلف ممالک سے کتب کی ضروریات کا جائزہ حاصل کر کے اس کی روشنی میں مطلوبہ تعداد میں کتب کی اشاعت کرتی ہے۔۔یہ وکالت اس بات کا انتظام بھی کرتی ہے کہ مرکز کی طرف سے یا دوسری جماعتوں کی طرف سے شائع شدہ لٹریچر مہیا کرے۔۹ - پی وکالت اس بات کی نگرانی بھی کرتی ہے کہ ہر جماعت میں جماعتی لٹریچر کی نمائش قائم کی جائے۔۱۰۔یہ اس بات کی بھی نگرانی کرتی ہے کہ ساری دنیا کی بڑی بڑی جماعتوں میں لائبریریاں قائم کی جائیں۔نیز یہ اس بات کی نگرانی بھی کرتی ہے کہ ساری دنیا کی بڑی بڑی جماعتوں میں جہاں بھی ممکن ہو مخزن کتب قائم کرے۔11۔اس کا کام ساری دنیا میں شائع شدہ لٹریچر کاریکارڈ رکھنا بھی ہوتا ہے۔