جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 375 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 375

375 بجٹ پر اثر انداز ہوتا ہو۔۔اس کمیٹی کا ایک کام یہ بھی ہوتا ہے کہ آمد وخرچ کے معاملات میں مجلس تحریک جدید کومشورہ دے نیز تحریک جدید کے اخراجات اور مالی معاملات پر نظر رکھے اور ضرورت سمجھے تو اپنی تجاویز اور مشاہدات کو مجلس تحریک جدید میں پیش کرے۔۔یہ کمیٹی صرف ان مالی معاملات میں اپنا مشورہ اور رائے دے سکتی ہے جو اس کی طرف بھجوائے گئے ہوں۔یہ کمیٹی متعلقہ معاملات کے انتظامی معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتی۔۵۔یہ کمیٹی جب کبھی مالی معاملات میں بے ضابطگی دیکھے اور اس پر اپنی رائے دینی ضروری سمجھے تو کمیٹی بغیر پوچھے بھی اپنی رائے بھجواسکتی ہے۔انتظامی کمیٹی انتظامی کمیٹی مجلس تحریک جدید کی ایک ذیلی کمیٹی ہوتی ہے اس کمیٹی کے فرائض میں یہ شامل ہے کہ ا۔ملازمین کی رخصتوں اور نئی آسامیوں کے بارہ میں اپنی رائے دے۔۲۔اس کمیٹی کے مندرجہ ذیل عہد یدارن ممبران ہوتے ہیں۔وكيل التعليم ، وکیل وقف نو اور وکیل المال ثالث ، وکیل الدیوان اس کمیٹی کے صدر ہوتے ہیں۔صدر تحریک جدید انجمن احمد به تحریک جدید کا پریذیڈنٹ 'صدر تحریک جدید کہلاتا ہے۔جسے خلیفہ اسیح مقرر کرتے ہیں۔اور جب تک خلیفہ اسیح چاہیں 'صدر تحریک جدید اپنے عہدے پر کام کرتا رہتا ہے۔صدر تحریک جدید مجلس تحریک جدید کی میٹنگ بلواتا اور اس کی صدارت کرتا ہے۔تحریک جدید انجمن احمدیہ کے شعبہ جات کیلئے وکالت کا لفظ استعمال ہوتا ہے جیسے وکالت تبشیر ، وکالت دیوان ، وکالت تعلیم وغیرہ اور وکالت کا نگران وکیل “ کہلاتا ہے جیسے وکیل الدیوان ، وکیل التبشیر اور وكيل التعلیم وغیرہ تحریک جدید انجمن احمد یہ ربوہ میں آجکل درج ذیل وکالتیں قائم ہیں۔وکالت علياء وکالت علیاء کے فرائض حسب ذیل ہیں۔