جماعت احمدیہ کا تعارف — Page iv
:= پیش لفظ مسیح وقت اب دنیا میں آیا خدا نے عہد کا دن ہے دکھایا مبارک وہ جو اب ایمان لایا صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا وہی کے اُن کو ساقی نے پلا دی فسبحان الذي اخزى الاعادي اللہ تعالیٰ کے احسانوں پرواری واری جائیں جس نے صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر یہ حسین کتاب شائع کرنے کی توفیق عطا کی۔یہ کتاب ”جماعت احمدیہ کا تعارف“ کے نام سے بشرا سامنے آئی ہے۔مربی صاحب نے اس حسین انداز میں جماعت احمد یہ عالمگیر کا پس منظر پیش کیا ہے کہ پڑھ کر دل عش عش کرنے لگتا ہے۔موعود اقوام عالم حضرت مسیح موعود ( آپ پر ہمیشہ سلامتی ہو ) کی آمد کی پیش خبریاں، قرآن پاک، احادیث مبارکہ، دیگر مذاہب کی مقدس کتب اور نیز بزرگان امت کے اقوال کے ذریعہ سے بیان کی ہیں۔اور چودھویں صدی میں ظہور امام مہدی کے بعد آپ کی صداقت کے لئے روز روشن کی طرح واضح آسمانی اور زمینی نشانات بیان کئے ہیں۔قدرت ثانیہ کے دور میں جماعت احمد یہ عالمگیر کے بابرکت نظام کا مکمل ڈھانچہ سامنے رکھ دیا ہے۔اس عظیم دور کی عظیم الشان عمارت میں داخل کر کے گلشن احمد کی مکمل سیر کروا دی ہے۔گلشن احمد کی ہر کیاری، ہر روش تر و تازہ پھولوں کی خوشبو سے معطر ہے۔اللہ تعالی اس گلشن باغ و بہار کے نظام نو کو رہتی دنیا تک قائم ودائم رکھے اور ہمیشہ ہمیش اپنی رحمتوں اور فضلوں کے ٹھنڈے سایوں میں رکھے۔آمین ثم آمین