جماعت احمدیہ کا تعارف — Page iii
i انتساب میرے پیارے والد ماجد محترم ملک ولی محمد صاحب ( آف ہجکہ شریف نزد بھیرہ تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا) کے نام جن کو اللہ تعالیٰ نے جوانی میں احمدیت قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی اور جن کی بدولت مجھے پیدائشی احمدی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا اور جن کی تربیت اور شدید خواہش کے نتیجہ میں اس عاجز کو اپنی زندگی وقف کر کے احمدیت کے ایک ادنی خادم کی حیثیت سے بطور مربی سلسلہ عالیہ احمد یہ تھوڑی بہت خدمت کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ علی ذالک میری یہ عاجزانہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے والد ماجد کو میری زندگی وقف کرنے کا اجر عظیم عطا فرمائے۔آپ کے درجات بلند فرمائے ، آپ کو جنت الفردوس کے اعلیٰ مقامات میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کی نیک خواہشات کی تکمیل کی مجھے تو فیق عطا فرمائے۔اور آخر دم تک احمد بیت کی خدمت کی توفیق عطافرما تار ہے۔آمین ثم آمین