جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 339 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 339

339 کے لئے بعض قابل ذکر خدمات یہ ہیں۔مختلف زبانوں میں رواں ترجمہ کے لئے سسٹم کا ڈیزائن آلات کی ساخت اور تنصیب اور مسلسل بالیدگی۔اس کا آغاز جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۸۰ء سے دوزبانوں میں انگریزی اور انڈونیشین سے ہوا اور اب خدا کے فضل سے درجن زبانوں میں جلسہ ہائے سالانہ برطانیہ، جرمنی ، اور دیگر ملکوں میں Simultaneous Interpretaon system سے استفادہ کیا جاتا ہے۔آلات بہت ارزاں رقم پر ساخت کئے جاتے رہے ہیں۔دارالضیافت اور نگر خانہ حضرت میں موعودر بوہ میں روٹی پلانٹ کی بالیدگی اور بعد میں یو کے میں جلسہ سالانہ پر حضرت خلیفہ ایح الرابع نے خود از راہ شفقت اس خدمت کا ذکر جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۸۲ء پر فرمایا۔قصر خلافت اور پرائیویٹ سیکرٹری بلڈنگز میں انٹر کام سسٹم کی تنصیب، علاوہ ازیں جماعتی دفتروں میں بھی انٹر کام لگائے گئے ہیں۔جنریٹرز کی تنصیب اس کے علاوہ ہے۔جامعہ احمدیہ میں مٹی لینگو یج لیب پر کام کیا گیا۔مر ریکلچرل ضروریات پوری کرنے کے لئے مرکز میں مختلف عمارتوں اور مہمان خانوں کے ڈیزائن اور تعمیرات کی نگرانی جیسے کاموں میں آرکیٹکٹس اور انجینئر ز نے خدمت کی توفیق پائی۔بعض کام یہ ہیں۔بیت المبارک اور بیت اقصیٰ کی توسیع و تزئین۔مختلف گیسٹ ہاؤس ، سوئمنگ پول، لجنہ ہال، دارالضیافت جدید بلاک۔یه فضل عمر ہسپتال کی توسیع۔طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ کی تعمیر * سرائے مسرور کی تعمیر۔دار الضیافت واٹر سپلائی۔توسیع دارالضیافت۔ربوہ دارالیمن محلہ میں سوئی گیس اور واٹر سپلائی۔دارالا کرام کی تعمیر۔بیوت الحمد کواٹرز اور بیوت الحمد پارک کی تعمیر۔انٹرنیشنل جامعہ احمدیہ کا وسیع منصو بہ۔یورپین چیپٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے مندرجہ ذیل جماعتی کاموں میں ٹیکنیکل معاونت کی۔بیت الفتوح کمپلیکس۔افریقہ میں Water life اور سولر انرجی Solar Energy گلاسگو مشن کی درستگی اور مرمت۔بيوت الذکر اور مشن ہاؤسز، طوالو، سپین، ہالینڈ، جرمنی تحکیم ، نیو دہلی ، کینیڈا، امریکہ، گیمبیا، سویڈن، ڈنمارک، آسٹریلیا، گوئٹے مالا اور برمنگھم۔