جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 333 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 333

333 ۱۳۔مغربی افریقہ کے دور دراز علاقوں میں واٹر پمپس کا کام کیا جا رہا ہے۔۱۴۔پاکستان میں ۲۰۱۰ ء میں سیلاب زدگان کی خدمات۔(تفصیل کے لئے الفضل ۲۰ ستمبر ۲۰۰۶ء) ( بحوالہ خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات ص ۴۶۲ یا ۴۶۳) احمد یہ ایسوسی ایشنز احمد یہ میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان آج سے ۱۰۲ سال پہلے میڈیکل پروفیشنلز اور اطباء کی ایسوسی ایشن سید نا حضرت مسیح موعود کے مبارک دور میں قائم ہو چکی تھی۔مورخہ ۲ مارچ ۱۹۰۸ ء کو سب سے پہلی احمد یہ میڈیکل ڈاکٹر ز اور اطباء کی تنظیم " مجلس اطباء و احمد یہ ڈاکٹر ان جماعت احمدیہ کے نام سے قائم ہوئی۔حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اس آرگنا ئزیشن کے پہلے صدر مقرر کئے گئے۔اس کی پہلی میٹنگ میں مندرجہ ذیل احباب شامل ہوئے۔حضرت خلیفہ رشید الدین صاحب ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب لا ڈاکٹر بشارت احمد صاحب ڈاکٹر مرزا الیعقوب بیگ صاحب ڈاکٹر قاضی کرم الہی صاحب ڈاکٹر فیض قادر صاحب حکیم محمد حسین قریشی صاحب حکیم محمد حسین صاحب مرہم عیسی ا حکیم محمد حسین صاحب بلب گڑھ حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب (خلیفہ مسیح الاول ) نے ۲۰ روپے کی خطیر رقم اس آرگنا ئز یشن کے لئے بطور عطیہ عنایت فرمائی۔آپ بوجوہ اس میٹنگ میں شامل نہ ہو سکے تھے۔ورلڈ احمد یہ میڈیکل ایسوی ایشن کا احیاء نو ہوا۔لیکن بعض وجوہات کی بناء پر یہ اپنی سرگرمیاں جاری نہ رکھ سکی۔۱۹۸۹ء میں سید نا حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اس ایسوسی ایشن کے احیاء کا ارشاد فرمایا اور محترم