جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 310 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 310

310 ساتھ ہی حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے جلسہ سالانہ ۱۹۶۵ء کے موقع پر فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔میں دوستوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی پہلی تمام مالی قربانی پر قائم رہتے ہوئے اور ان میں سے کسی قسم کی کمی کئے بغیر بشاشت قلب کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں اور ساتھ ہی دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ اس فنڈ کو با برکت کرے اور اس کے اچھے نتائج کا ثواب حضرت فضل عمر کو بھی اور ہمیں بھی پہنچائے۔“ (الفضل ۶ مئی ۱۹۶۶ء) خدا کے فضل و کرم سے جماعت نے حسب سابق اس بابرکت تحریک میں دل کھول کر حصہ لیا ہے۔او رابتداء میں ہی کئی لاکھ کا فنڈ جمع ہو گیا۔رفاہی کاموں کے لئے استعمال کی جانے والی عمارتوں کی تعمیر کے لئے فنڈ مہیا کرنا فضل عمر فاؤنڈیشن کے مقاصد میں شامل ہے۔چنانچہ اب تک اس فاؤنڈیشن کے فنڈ پر تعمیر ہونے والی عمارات کی تفصیل حسب ذیل ہے:۔ا۔سرائے کے فضل عمر :۔ربوہ میں اپنی نوعیت کا منفر د گیسٹ ہاؤس احاطہ تحریک جدید کی جانب نہایت ہی خوبصورت اور دیدہ زیب عمارت کی شکل میں موجود ہے۔اس گیسٹ ہاؤس کا سنگ بنیاد ۲۰ فروری ۱۹۷۴ء کو یوم مصلح موعود کے موقع پر رکھا گیا۔فاؤنڈیشن نے اس کی تعمیر کے لئے لاکھ روپے صرف کئے۔اس گیسٹ ہاؤس کا حقیقی مقصد بیرون ملک سے آنے والے نمائندہ وفود کا قیام و طعام ہے۔اس میں جدید طرز کی سہولیات مثلاً۔اے سی، گیز راور قدرتی گیس کے ہیٹرز نصب ہیں اور اعلی قسم کا فرنیچر استعمال کیا گیا ہے۔۲۔خلافت لائبریری:۔خلافت لائبریری کی تعمیر کے جملہ اخراجات فضل عمر فاؤنڈیشن نے ادا کئے اس کے علاوہ دیگر اخراجات مثلاً فرنیچر ، بجلی کا سامان اور دیگر ضروریات کے لئے جدید آلات بھی فراہم کئے۔لائبریری کے (Extention block) کے لئے فضل عمر فاؤنڈیشن نے مزید ۸ لاکھ فنڈ مہیا کئے۔اس بلاک نے اس لائبریری کی گنجائش کو دو گنا کر دیا۔۔مترجم ہو تھے:۔۱۹۸۰ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر مختلف زبانوں میں تراجم سنانے کے لئے جو بوتھ قائم کئے گئے ان پر آنے والے جملہ اخراجات فاؤنڈیشن نے ادا کئے۔جو ایک لاکھ سے زائد تھے۔۴۔متفرق امور : ایک جدید طرز کی فوٹوسٹیٹ مشین جس پر ۸۵-۱۹۸۴ء کے عرصے میں ۸۰ ہزار روپے خرچ آئے۔فاؤنڈیشن نے یہ خرید کر جامعہ احمد یہ ربوہ کو بطور عطیہ دی۔اس سے جامعہ احمدیہ کو اپنے