جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 301 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 301

301 کرے۔کسی کے میلے کپڑے وغیرہ دیکھ کر اس کی تواضع سے دستکش نہ ہونا چاہئے کیونکہ مہمان تو سب یکساں ہی ہوتے ہیں اور جو نئے ناواقف آدمی ہیں تو یہ ہمارا حق ہے کہ ان کی ہر ایک ضرورت کو مدنظر رکھیں۔بعض وقت کسی کو بیت الخلاء کا ہی پتہ نہیں ہوتا اسے سخت تکلیف ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ مہمانوں کی ضروریات کا بڑا خیال رکھا جاوے۔“ ( ملفوظات جلد چہارم صفحه ۱۷) (۳) مہمانوں کے انتظام مہمان نوازی کی نسبت ذکر ہوا۔اس پر حضرت مسیح موعود نے فرمایا :۔” میرا ہمیشہ خیال رہتا ہے کہ کسی مہمان کو تکلیف نہ ہو بلکہ اس کے لئے ہمیشہ تاکید کرتارہتا ہوں کہ جہاں تک ممکن ہو سکے مہمانوں کو آرام دیا جاوے۔مہمان کا دل مثل آئینہ کے نازک ہوتا ہے اور ذراسی ٹھیس لگنے سے ٹوٹ جاتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحه ۲۹۲) اختتام جلسہ سالانہ پر ایک کارکن کی ڈیوٹی ختم نہیں ہو جاتی۔تمام انتظامات کو سیمٹنا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ جلسہ سے پہلے ان کی تیاری۔اس لئے تمام انتظامات کو سمیٹنے پر بھی بھر پور توجہ ضروری ہے۔اپنی ڈیوٹی کے سلسلہ میں جو سامان وغیرہ لیا گیا ہوا سے پوری احتیاط سے واپس کرنا ہوتا ہے تا کہ کسی قسم کا کوئی نقصان نہ ہو۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے تمام کارکنوں اور رضا کاروں کے حق میں وہ دعائیں پوری فرمائے جو حضرت مسیح موعود نے جلسہ سالانہ میں شمولیت اختیار کرنے والوں کے حق میں کی ہیں۔آمین نوٹ :۔جلسہ سالانہ کے نظام کے متعلق یہ مضمون مکرم ومحترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید و افسر جلسہ سالانہ پاکستان کا تحریر کردہ ہے جو روز نامہ الفضل سالانہ نمبر مورخہ ۲۷ دسمبر ۲۰۰۲ ء ص ۹ تا ۱۲ پر شائع شدہ ہے۔