جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 299
299 ہیں :۔(۲۹) ناظم مہمان نوازی مستورات ناظم مہمان نوازی مستورات کا فرض ہے کہ مستورات کی قیام گاہوں پر ساری ضروریات مہیا کریں۔ان قیامگاہوں کے اندر تمام انتظام لجنہ اماءاللہ کی صدر کی زیر نگرانی ہوتا ہے۔قیامگاہوں کے باہر ناظم مہمان نوازی مستورات نے مندرجہ ذیل امور خاص طور پر سر انجام دینے (۱) دونوں وقت کھانا پہنچانا (۲) پانی مہیا کرنا (۳) روشنی کا انتظام (۴) صفائی کا انتظام (۵) رہائش کے لئے مارکیز وغیرہ لگوانا (۶) حفاظت کا انتظام (۷) زنانہ قیام گاہوں کے گیٹس پر رضا کاروں کی ڈیوٹی لگانا جواندر سے عورتوں کی طرف سے آنے والے مطالبات کو پورا کرنے کے لئے موجود ہیں۔زنانہ قیامگاہوں کا اندرونی نظام صدر لجنہ اماءاللہ کی سربراہی میں انجام پاتا ہے۔وہ اپنے ماتحت ناظمه، انچارج دفتر، رپورٹر، نگران دوکانات، ناظمہ طبی امداد اور انسپکٹرس مقرر کرتی ہیں۔صدر لجنہ ، مستورات کی ہر قیامگاہ کے لئے الگ ناظمہ مقرر کرتی ہیں جس کے ماتحت اجراء پرچی، تقسیم خوراک، آب رسانی، روشنی ، سٹور اور استقبال کیلئے الگ کارکنات انچارج مقرر کرتی ہیں۔اسی طرح زنانہ جلسہ گاہ کی الگ منتظمہ مقرر کی جاتی ہے جس کے ساتھ جملہ انتظامات کے لئے ٹیم مقرر کی جاتی ہے۔ٹیم میں مندرجہ ذیل کاموں کی الگ الگ انچارج مقرر ہوتی ہیں۔(۱) سٹیج سیکرٹری (۲) تقسیم سٹیج ٹکٹ (۳) رپورٹر (۴) اندرون جلسه (۵) بیرون جلسه (۶) تعداد شماری (۷) صفائی (۸) آب رسانی (۹) گمشدہ بچگان (۱۰) سٹال (۱۱) طبی امداد و غیره جلسہ سالانہ کے موقعہ پر لجنہ اماءاللہ اپنا دفتر بھی کھولتی ہے جس کی ایک منتظمہ جلسہ کے ایام کے لئے مقرر کی جاتی ہے۔ساتھ ہی مصباح کا دفتر بھی کھولا جاتا ہے۔اسی طرح لجنہ کے تحت مختلف قسم کی دستکاریوں کی نمائش کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔(۳۰) ناظم لنگر پر ہیزی ناظم لنگر پر بیزی کا فرض ہے کہ: ان مہمانوں کے لئے پر ہیزی کھانا تیار کرائیں جو دوران جلسہ بیمار پڑ جائیں اور عام مہیا کی جانے والی خوراک استعمال نہ کر سکتے ہوں۔