جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 298
298 کے مطابق اس کو مقررہ وقت پر تقسیم کریں۔لنگر خانوں کی تعداد حسب ضرورت ایک سے زیادہ ہوسکتی ہے۔لنگر خانہ اپنی ذات میں بہت سے انتظامات کا مجموعہ ہے جن کا کسی قدر خلاصہ حسب ذیل ہے:۔(۱) انتظام آٹا گندھائی (۲) انتظام روٹی پکوائی (۳) انتظام سالن پکوائی (۴) انتظام تقسم روٹی (۵) انتظام تقسیم سالن (۶) انتظام پہرہ گیٹ لنگر (۷) انتظام پہر لنگر (۸) انتظام سٹورا جناس کھانے پکانے کیلئے ناظم کے آرڈر پر لنگر کا سٹور کیپر روٹی اور سالن پکانے والوں کو اجناس مہیا کرتا ہے۔(۲۶) ناظم مہمان نوازی ناظم مہمان نوازی کا فرض ہے کہ اجتماعی قیام گاہوں میں مہمانوں کے قیام وطعام کا انتظام کریں۔ایک نظامت کے ماتحت ایک سے زائد قیامگاہیں ہوسکتی ہیں۔مہمانوں کے لئے لنگر خانہ سے دونوں وقت کھانا حاصل کرنا اور دونوں وقت مہمانوں کو کھانا کھلانا۔قیامگاہوں کے ساتھ پانی، صفائی، روشنی کے انتظامات کے سلسلہ میں متعلقہ ناظمین سے رابطہ رکھنا اور انتظامات کروانا۔نوٹ : قیام گاہوں کے لئے مختلف گروپس بنا کر ان کی نگرانی کے لئے مختلف علاقوں میں ایک سے زیادہ ناظم مہمان نوازی بھی مقرر کئے جاسکتے ہیں۔(۲۷) ناظم تربیت ناظم تربیت کا فرض ہے کہ جلسہ کے موقعہ پر تربیت سے متعلق امور کی نگرانی کریں۔جیسے:۔باجماعت نماز کی ادائیگی جدید حسن اخلاق کا مظاہرہ ہی ایک دوسرے کو ملنے پر السلام علیکم کہنا ہیں پروگرام جلسہ میں شرکت اور تقاریر سننے کی تحریک کرنا ہے جہاں تک ممکن ہو نماز تہجد کی ادائیگی اور دعاؤں میں وقت گزارنے کی تحریک کرنا۔(۲۸) ناظم ایندھن وسوئی گیس ناظم ایندھن وسوئی گیس کا فرض ہے کہ جلسہ کے موقعہ پر کھانا پکانے کیلئے ایندھن وغیرہ حسب ضرورت مہیا کریں۔یہ ایندھن کہیں لکڑی کی صورت میں کہیں کوئلہ کی صورت میں اور کہیں گیس کی شکل میں ہوسکتا ہے۔