جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 297 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 297

297 (۲۲) ناظم اجراء پر چی خوراک ناظم اجراء پر چی خوراک کا فرض ہے کہ لنگر خانوں سے کھانا حاصل کرنے کیلئے پر چی خوراک جاری رکھیں۔یہ پر چی ” ناظم تصدیق پر چی خوراک کی طرف سے جاری کردہ کارڈ پر اندراج کے مطابق جاری کی جاتی ہے۔ید صبح و شام کے کھانے کی الگ الگ پرچی جاری کی جاتی ہیں۔ہر لنگر کے ساتھ اجراء پر چی کا ایک دفتر ہوتا ہے جہاں سے تصدیق پر چی خوراک کا کارڈ دکھا کر خوراک کی پر چی حاصل کی جاسکتی ہے۔(۲۳) ناظم تصدیق خوراک پرچی ناظم تصدیق پر چی خوراک کا فرض ہے کہ دونوں وقت ( صبح و شام ) اس بات کی تصدیق کریں کہ کسر رہائش گاہ پر کتنے مہمان مقیم ہیں۔نظامت اجراء پر چی خوراک کے سنٹر ناظم تصدیق پر چی خوراک کی تصدیق کے مطابق پرچی خوراک جاری کرتے ہیں۔ناظم تصدیق پر چی جلسہ سے قبل ہر دفتر کو تصدیق کے یہ کارڈ مہیا کر دیتے ہیں۔ناظم تصدیق پرچی مختلف حلقوں کے لئے الگ الگ مصدق مقرر کر سکتے ہیں۔جو ان کی نمائندگی میں تصدیق کا کام کریں۔(۲۴) ناظم نقل و حمل ناظم نقل و حمل کا فرض ہے کہ جلسہ کے نظام کی ٹرانسپورٹ کی ضروریات پوری کریں مثلاً لنگروں سے کھانا حاصل کر کے اجتماعی قیام گاہوں میں پہنچانا۔اجناس کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا وغیرہ۔ناظم لنگر خانہ کا فرض ہے کہ:۔(۲۵) ناظم لنگر خانہ افسر جلسہ سالانہ کی طرف سے دی گئی تعداد کیلئے دونوں وقت کھانا تیار کرائیں اور آمد پر چی خوراک