جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 296
296 ناظم گوشت کا فرض ہے کہ:۔(۱۸) ناظم گوشت جلسہ کے موقعہ پر ہر روز جلسہ کے لنگروں کو مطلوبہ مقدار میں گوشت مہیا کریں۔جلسہ کے موقعہ پر گوشت مہیا کرنے کیلئے بعض دفعہ مارکیٹ سے جانور خریدنے کا سوال بھی ہوتا ہے اس کا انتظام کریں۔جانوروں کے ذبح کرنے اور گوشت کی کٹائی وغیرہ کا انتظام کریں۔حسب ضرورت اس سلسلہ میں ٹھیکیداروں سے ٹھیکہ کریں۔(۱۹) ناظم آب رسانی ناظم آب رسانی کا فرض ہے کہ پورا اطمینان حاصل کریں کہ:۔پانی کی سپلائی سٹوریج اور لنگر خانوں، طعام گاہوں ، بیوت الخلاء اور غسل خانوں کی صفائی تسلی بخش طور پر ہورہی ہے۔ٹیوب ویلز ٹھیک حالت میں ہیں۔حسب ضرورت واٹر ٹینکرز اور گاڑیوں کا انتظام عاریہ اور کرایہ پر کریں۔واٹر سپلائی کے لئے مقامی میونسپلٹی کا تعاون حاصل کریں۔کی نگرانی رکھیں کہ آگ وغیرہ لگنے کی صورت میں کافی مقدار میں پانی میسر ہے۔(۲۰) ناظم ریز رو نمبرا ناظم ریز رو نمبرا کا فرض ہے کہ اندرون ملک سے آنے والے غیر از جماعت معززین کے قیام کا انتظام کریں (۲۱) ناظم ریز رو نمبر ۲ ناظم ریز رونمبر ۲ کا فرض ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کے قیام وطعام کا انتظام کریں۔ان مہمانوں کے ساتھ گائیڈ اور ترجمان مہیا کرنے کا انتظام کریں۔ان مہمانوں کی دوسری ضروریات اور سہولتوں کا خیال رکھیں۔