جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 293 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 293

293 (۹) ناظم پر الی ناظم پرالی کا فرض ہے کہ اجتماعی قیامگاہوں اور گھروں میں جہاں جہاں مہمان فرش پر سوتے ہیں بستروں کے نیچے بچھانے کے لئے پر الی مہیا کریں۔حضرت مسیح موعود کا ارشاد ہے کہ جلسہ پر آنے والے مہمان موسم کے مطابق بستر ہمراہ لائیں۔نوٹ : Matress، دریوں اور کارپٹس یا ایسا ہی کوئی اور ملتا جلتا انتظام بھی اسی ذیل میں آتا ہے۔ناظم صفائی کا فرض ہے کہ :۔انتظام کریں۔☆ (۱۰) ناظم صفائی وقارعمل کے ذریعہ گلیوں ، جلسہ گاہ اور قیامگاہوں میں روزانہ صفائی کا انتظام کریں۔مناسب تعداد میں براہ راست یا کسی کنٹریکٹر کے ذریعہ خاکروبوں اور صفائی کرنے والوں کا صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں۔عارضی بیوت الخلاء اور غسلخانوں کی تعمیر کا انتظام کریں۔(۱۱) ناظم روشنی ناظم روشنی کا فرض ہے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر۔لنگروں، دفاتر ، جلسہ گاہ، قیام گاہوں اور راستوں وغیرہ میں روشنی کا خاطر خواہ انتظام کریں۔بجلی کے محکمہ سے حسب ضرورت بجلی کے عارضی کنکشن حاصل کریں۔ی روشنی کے انتظام کو احسن طور پر چلانے کیلئے مناسب طور پر الیکٹریشنز کا انتظام کریں۔اگر ضرورت ہو تو جز یٹر وغیرہ کا انتظام کریں۔(۱۲) ناظم تعمیر ناظم تعمیر کا فرض ہے کہ جلسہ سے قبل جلسہ کی ضروریات کے پیش نظر کی جانے والی تعمیرات مکمل کروائیں۔