جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 292 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 292

292 (۶) ناظم معلومات و فوری امداد ناظم معلومات وفوری امداد کا فرض ہے کہ:۔مہمانوں کو ہر قسم کی معلومات مہیا کریں۔حمد مہمانوں کو در پیش مشکلات میں ان کی فوری مدد کریں۔گمشدہ بچگان کو تلاش کر کے ان کے والدین تک پہنچائیں۔گمشدہ اشیاء کی بایاز بی کے لئے مناسب کوشش کریں۔(۷) ناظم استقبال والوداع ناظم استقبال کا فرض ہے کہ:۔انتظام کریں۔ائر پورٹ، ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر مہمانوں کے استقبال کا انتظام کریں اور ضروری امداد مہیا کریں۔متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے مہمانوں کے سفر کے لئے سپیشل ریل گاڑیوں اور بسوں وغیرہ کا جلسہ کے لئے آنے اور واپس جانے والوں کو ان کے سفر کے بارہ میں معلومات مہیا کریں اور اس سلسلہ میں ضروری امداد فراہم کریں۔ائر پورٹ ، ریلوے سٹیشن اور بس سٹینڈ پر اترنے والے مہمانوں کے لئے ان کی جائے رہائش تک پہنچنے کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں نیز اسی طرح ان کی واپسی کا انتظام کریں۔ناظم مکانات کا فرض ہے کہ:۔۔۔☆ ☆ (۸) ناظم مکانات مہمانوں کی قیام گاہوں کا نقشہ تیار کر کے شائع کریں۔جماعتی اداروں ، خیموں اور انفرادی کمروں میں، جو جماعت کے دوست مہمانوں کیلئے پیش کریں، مہمانوں کی رہائش کا انتظام کریں۔☆ جماعتوں اور علیحدہ انفرادی رہائش کا مطالبہ کرنے والے مہمانوں کو جلسہ سے قبل اور بعد الاٹمنٹ ان کی رہائش کے بارے میں اطلاع کریں۔