جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 291
291 صرف افسر جلسہ کو اطلاع دینا ہے۔وہ از خود کسی انتظام میں کسی قسم کی مداخلت کے مجاز نہیں ہوتے۔(۲) ناظم تنقیح حسابات ناظم تنقیح حسابات کا فرض ہے کہ وہ جلسہ کیلئے خریدی گئی مختلف اجناس اور ان کے خرچ و استعمال اور جلسہ کے بعد بچی ہوئی اشیاء کے حسابات کو چیک کریں اور اپنی رپورٹ افسر جلسہ کو پیش کر دیں۔ناظم تنقیح حسابات کو کوئی انتظامی اختیارات حاصل نہیں ہوتے۔(۳) ناظم طبی امداد ناظم طبی امداد کا فرض ہے کہ مہمانوں کی طبی ضروریات کا خیال رکھیں۔اس سلسلہ میں ضروری ہے کہ :۔جہاں مہمان ٹھہرے ہوں وہاں طبی مراکز قائم کریں، مریضوں کے معائنہ کے لئے ڈاکٹر مقرر کریں اور ادویہ وغیرہ کا انتظام کریں۔مختلف جماعتوں کے احمدی ڈاکٹرز سے رابطہ کریں اور جلسہ کے دوران مہمانوں کی طبی ضروریات پوری کرنے کے لئے ان کی خدمات حاصل کریں۔ایمر جنسی کے لئے ایمبولینس کا انتظام کریں۔نوٹ :۔ربوہ میں فضل عمر ہسپتال ۲۴ گھنٹے کھلا رہتا ہے۔ہسپتال کا سارا عملہ ناظم طبی امداد کی مددکرتا ہے۔(۴) ناظم اشاعت ناظم اشاعت کا فرض ہے کہ جلسہ کے جملہ انتظامات کے سلسلہ میں :۔مختلف قسم کی سٹیشنری تیار کر کے ہر نظامت کو مہیا کریں۔سٹیشنری میں ہر قسم کے فارم، بروشر اور بیجز وغیرہ شامل ہیں۔(۵) ناظم عمومی ناظم عمومی کا فرض ہے کہ جلسہ کے تمام انتظامات جیسے قیامگاہوں اور لنگروں وغیرہ کے اندر حفاظتی انتظامات کریں۔اس غرض کے لئے وہ جماعتوں سے رضا کار معاونین حاصل کر سکتے ہیں۔