جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 273 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 273

273 ویلی، سیرن ویلی ، کاغان ویلی، چترال، گلگت، سکردو، پاس وغیرہ میں جاتے ہیں۔ایک گروپ عموماً ۸ سے • اطلباء پر مشتمل ہوتا ہے۔ایک نگران استاد بھی طلباء کے ساتھ جاتا ہے۔(بحوالہ مجلہ جامعہ احمدیہ سینئر سیکشن ۱۷۲ تا۱۷۹ء) ریسرچ سیل حضرت خلیفہ اصبح الرابع نے ۱۹۸۴ء میں اپنے عہد خلافت کے آغاز میں ہی مکرم ملک سیف الرحمن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کو ارشاد فرمایا کہ وہ جامعہ کے اساتذہ اور سینئر طلباء پر مشتمل ایک کمیٹی مقرر کریں جو ضروری تحقیق کا کام کیا کرے۔اور اس کو ریسرچ سیل کا نام عطا فرمایا۔چنانچہ مکرم ملک صاحب کی زیر نگرانی یہ کام شروع ہوا۔ابتداء میں اس کے ممبران حسب ذیل تھے۔ا۔مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ۲۔مکرم را نا تصور احمد صاحب ۳۔مکرم سید مبشر احمد ایاز صاحب، ۵ مکرم خلیل احمد تنویر صاحب ۵- مکرم عبدالسمیع خان صاحب - مکرم عبد المومن طاہر صاحب سے مکرم منیر احمد جاوید صاحب ۸ مکرم نصیر احمد قمر صاحب ۹- مکرم خواجہ ایاز احمد صاحب ۱۰۔مکرم چوہدری ظفر اللہ خان طاہر صاحب ۱۱۔مکرم مبشر احمد کاہلوں صاحب ۱۲۔مکرم عبد الماجد طاہر صاحب ۱۳۔مکرم منیر احمد منور صاحب ۱۴۔مکرم ظہیر احمد خان صاحب ۱۵۔مکرم مشہود احمد ظفر صاحب ۱۲۔مکرم محمد احمد راشد صاحب ۱۷۔مکرم فضیل عیاض احمد صاحب ۱۸ مکرم نصیر احمد انجم صاحب ۱۹۔مکرم حمید احمد خالد صاحب ۱۹۸۴ء میں مکرم ملک صاحب کے بوجہ بیماری کینیڈا جانے کے بعد حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے ارشاد پر مکرم حافظ مظفر احمد صاحب استاد جامعہ احمدیہ اس سیل کے نگران مقرر ہوئے اور پھر ان کے صدر انجمن میں ناظر بننے کے بعد مکرم ومحترم سید میر محمود احمد ناصر صاحب پرنسپل جامعہ احمد یہ ریسرچ سیل کے نگران مقرر ہوئے۔اراکتو بر۱۹۴ء میں تخریج حوالہ تغیر کبیر از حضرت مصلح موعودؓ کے کام کو ریسرچ سیل کے حوالہ فرماتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے فرمایا ”جامعہ احمدیہ سے ان کے سینئر طلباء کو شاہد کے مقالہ کے متبادل کے طور پر ریسرچ کا کام دیا جایا کرے اور اس کام کو جامعہ کو سنبھالنا چاہئے۔چنانچہ یہ کام جامعہ کے سپر د ہوا۔مکرم میر صاحب کی زیر نگرانی مکرم ملک داؤ د احمد صاحب مرحوم مربی سلسلہ کل وقتی کارکن ریسرچ سیل تھے اور مکرم رضوان احمد خالد صاحب استاد جامعہ احمدیہ مکرم میر صاحب کی معاونت کرتے تھے۔۲۵ /اپریل ۲۰۰۲ء کو ملک داؤ د احمد صاحب کی شہادت کے بعد مکرم منصور احمد نور الدین کل وقتی کارکن ریسرچ سیل مقرر ہوئے۔آپ تخریج حوالہ جات اور دیگر کام سرانجام دیتے تھے۔