جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 270 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 270

270 واقعه صلیب سیل حضرت عیسی علیہ السلام کے صلیب سے نجات پانے اور کشمیر کی طرف ہجرت پر جملہ تحقیقات کو ایک جگہ مہیا کرنے کے علاوہ اس تحقیق کو مزید آگے بڑھانے اور نیز تحریک آزادی کشمیر میں جماعت احمدیہ کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے مکرم و محترم سید میر محمود احمد صاحب ناصر کی درخواست پر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جامعہ احمد یہ ربوہ میں ۳۱ اکتو بر ۲۰۰۴ء کو واقعہ صلیب سیل کی منظوری عنایت فرمائی۔اس سیل میں تین کل وقتی ممبران مکرم مظفر احمد چوہدری صاحب، مکرم عبدالرحمن صاحب، مکرم سید عمران احمد شاہ صاحب کام کر رہے ہیں۔ایک استاد جامعہ مکرم محمد نصیر اللہ صاحب ممبر ہیں۔واقعہ صلیب سیل میں قبر مسیح اور واقعہ صلیب کے بعد حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی ہجرت کے بارے میں انتہائی اہم تحقیقات ہورہی ہیں۔مجلس ارشاد یہ مجلس طلباء جامعہ احمدیہ میں علمی ، ادبی ذوق اور ان کی اخلاقی اور روحانی حالتوں کو ترقی دینے کیلئے قائم کی گئی ہے۔اس مجلس کے تحت مختلف اوقات میں علماء سلسلہ اور مختلف علوم وفنون کے ماہرین کو جامعہ میں مدعو کیا جاتا ہے اور ان سے لیکچر دلوائے جاتے ہیں۔اس مجلس کے زیر انتظام مختلف تقریبات مثلاً جلسه سیرت النبی ہے جلسه یوم سیح موعود، جلسہ یوم خلافت، جلسہ یوم مصلح موعود وغیرہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔اس مجلس کے ممبران طلباء ہوتے ہیں اور نگران، اساتذہ جامعہ میں سے ہوتا ہے۔مجلس علمی طلباء یہ مجلس طلباء جامعہ احمدیہ کی ذہنی تعلیمی استعدادوں میں اضافہ اور مسابقت کی روح قائم کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے۔یہ مجلس سارا سال مختلف علمی مقابلے منعقد کرواتی ہے اور اعزاز پانے والے طلباء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں انعامات سے نوازا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس مجلس کے تحت قرآن کوئز ، روحانی خزائن کوئز ، خطبات امام جیسے اہم پروگرام ہو چکے ہیں۔مجلس علمی جامعہ احمدیہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے لئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جب روحانی پروگرام کا اعلان فرمایا تو مجلس علمی جامعہ احمدیہ نے سب سے پہلے اس پر لبیک کہتے ہوئے جامعہ میں خلافت جو بلی کوئز کا آغا ز کیا۔