جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 269
269 کی با قاعدہ لائبریری بن گئی۔اس دور میں درج زیل اخبارات اور رسائل جامعہ احمدیہ کی لائبریری میں طلباء کے مطالعہ کے لئے منگوائے جاتے تھے۔اخبارات : انقلاب، الفضل، قادیان سه روزه ، اخبار پیغام صلح ہفتہ وار، اخبار ام القری عربی روزانہ۔رسائل: رسالہ ادبی دنیا ماہوار رسالہ عالمگیر ماہوار، ریویو آف ریلیجنز قادیان ماہوار، معارف ماہوار رسالہ میگزین ہائی سکول ماہوار۔(رپورٹ مجلس شوری ۱۹۳۰ صفحه ۲۱۲، رپورٹ صدرانجمن احمد یہ ۱۹۳۰ء تا۱۹۳۲ء) لائبریری کی یہ ابتدائی حالت تھی۔اس لئے علمی کتب کی سخت ضرورت محسوس ہوتی تھی۔کیونکہ صدر انجمن احمدیہ سے جو امداد لائبریری کے لئے ملتی تھی اس سے بصد مشکل۔۔۔کی کتب ہی پوری کی جاتی تھیں۔۳۳ ۱۹۳۲ء میں رسالہ ادبی دنیا، نیرنگ خیال، معارف جبکہ اخبار الفضل، انقلاب، اہلحدیث امرتسر، پیغام صلح منگوائے جاتے تھے۔طلباء روزانہ باقاعدہ طور پر اخبار بینی کرتے تھے۔اور کلاس کے طلباء مخالفین کے اعتراضات جوان اخباروں میں کئے جاتے تھے کے جوابات دیتے تھے۔(رپورٹ صدرانجمن احمد یہ ۳۵ ۱۹۳۴ء) قیام پاکستان کے بعد جامعہ احمدیہ کے ساتھ ساتھ لائبریری بھی نئے سنگ میل طے کرتی رہی۔اس لائبریری میں بطور انچارج لائبریری مکرم حمید احمد خالد صاحب ایم۔اے ۳۰ سال سے زائد عرصہ خدمات بجا لاتے رہے۔آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد مارچ ۱۹۹۸ء سے مکرم احمد طاہر مرزا صاحب مربی سلسلہ (MLSC پنجاب یونیورسٹی لاہور ) بطور انچارج لائبریری خدمات بجالا رہے ہیں۔خدا کے فضل سے جامعہ کی لائبریری میں اب انداز ۳۵,۰۰۰ سے زائد کتب ہیں۔اور ۳۰ سے زائد رسائل و جرائد اور اخبارات اردو عربی اور انگریزی زبان میں آتے ہیں۔ستمبر ۲۰۰۶ء سے لائبریری جامعہ کی پرانی بلڈنگ سے نئے اکیڈیمک بلاک کی بالائی منزل پر منتقل ہو چکی ہے۔کمپیوٹر لیب طلباء جامعہ احمدیہ کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے جامعہ احمدیہ میں ۱۸ فروری ۲۰۰۴ ء کو کمپیوٹر لیب کا قیام عمل میں آیا اور مکرم و محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے تشریف لا کر اس لیب کا افتتاح فرمایا۔اس وقت اس لیب میں 9 کمپیوٹر موجود ہیں جن سے طلباء و اساتذہ استفادہ کرتے ہیں۔اسی طرح انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔