جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 258
258 سالانہ فیس ممبر شپ : ۷۵ روپے طلباء فیس ممبر شپ :۔۱۵ روپے بچوں کی فیس :۔۲۰ روپے جماعتی کارکنان سے سیکیورٹی نہیں لی جاتی بلکہ ادارہ جات کے افسران کی سفارش اور ضمانت پر ممبر بنایا جاتا ہے اور صرف سالانہ فیں۔۷۵۷ روپے لی جاتی ہے جبکہ دیگر احباب کے لئے ممبر شپ کارڈ پر صدران حلقہ جات کی تصدیق کروائی جاتی ہے۔لائبریری میں کتب و رسائل مخطوطات کی تعداد :۔خلافت لائبریری میں اس وقت تک ایک لاکھ پچاس ہزار (۱,۵۰۰۰۰) کتب اور اخبارات و رسائل کی تعداد پچاس ہزار (۵۰٫۰۰۰) اور مخطوطات کی بشکریہ انچارج صاحب خلافت لائبریری ربوہ ) تعداد تین صد (۳۰۰) ہے۔دار الضافیت (لنگر خانہ) حضرت بانی سلسلہ نے اپنی کتاب ”فتح اسلام میں اشاعت اسلام کے لئے جن پانچ شاخوں کا ذکر فرمایا ہے ان میں تیسری شاخ کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔چنانچہ منجملہ ان شاخوں کے تیسری شاخ اس کارخانہ کی واردین اور صادرین اور حق کی تلاش کے لئے سفر کر نیوالے اور دیگر اغراض متفرقہ سے آنے والے ہیں جو اس آسمانی کارخانہ کی خبر پا کر اپنی اپنی نیتوں کی تحریک سے ملاقات کے لئے آتے رہتے ہیں۔یہ شاخ بھی برابر نشو و نما میں ہے اگر چہ بعض دنوں میں کچھ کم مگر بعض دنوں میں نہایت سرگرمی سے اس کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔چنانچہ ان سات کے برسوں میں ساٹھ ہزار سے کچھ زیادہ مہمان آئے ہوں گے اور جس قدر ان میں سے مستعد لوگوں کو تقریری ذریعوں سے روحانی فائدہ پہنچایا گیا اور ان کے مشکلات حل کر دیئے گئے اور ان کی کمزوری کو دور کر دیا گیا۔اس کا علم خدا تعالیٰ کو (روحانی خزائن جلد ۳ فتح اسلام ص ۱۱ تا ۱۵) ہے۔یہی وہ عظیم مقصد تھا جس کی خاطر لنگر خانہ حضرت مسیح موعود کا قیام عمل میں آیا۔تاکہ حق کی تلاش کے لئے سفر کرنے والے اور دیگر اغراض متفرقہ سے مرکز میں آنے والوں کی رہائش اور کھانے کے سلسلہ میں دقت محسوس نہ ہو۔حضرت مسیح موعود کی سیرت کا یہ پہلو بڑا نمایاں نظر آتا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے اپنی کتاب ”سلسلہ احمدیہ میں حضرت مسیح موعود