جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 257 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 257

257 نوٹس ہیں ) محفوظ ہیں۔نیز خطوط حضرت بانی سلسلہ بنام حضرت مولوی عبداللہ سنوری صاحب جن کی تعداد اڑسٹھ ہے محفوظ ہیں۔پہلا خط ۱۸۸۴ء کا ہے۔(۲) حضرت فضل عمر کے مختلف مضامین کی تحریرات کے علاوہ اہم کتب کے مسودات اور خطبات کے اصلاح شدہ مسودات محفوظ ہیں۔(۳) لائبریری میں ۱۵۳ نایاب قلمی نسخے محفوظ ہیں جن میں سے اکثر حضرت مولانا نورالدین صاحب نے اپنے شوق سے ایک کثیر رقم خرچ کر کے حاصل کئے تھے۔تصاویر :۔لائبریری کے اس سیکشن میں اکثر وہ نایاب تصاویر ہیں جو کہ ائمہ جماعت احمد یہ لائبریری میں محفوظ کرنے کی غرض سے ارسال کرتے رہے۔گزشتہ سالوں میں اس سیکشن میں رفقاء حضرت اقدس کی تصاویر شامل کی تھیں۔علاوہ ازیں اہم جماعتی تصاویر حاصل کر کے ریکارڈ مکمل کیا گیا ہے۔۱۹۸۸ء میں ہندوستان سے مختلف مقدس مقامات کی تصاویر حاصل کی گئیں۔اخبارات و رسائل :۔لائبریری میں جو اخبارات ورسائل آتے ہیں انہیں پڑھ کر جماعت کے متعلق خبروں کے تراشتہ جات تیار کر کے محفوظ کئے جاتے ہیں۔یہ کام گذشتہ سو سال سے جاری ہے۔حضرت بانی سلسلہ کے محفوظ کردہ چند تراشہ بھی لائبریری میں موجود ہیں۔نیز پرانے اخبارات کو با قاعدہ فائل کیا جاتا ہے۔اور بعد میں اس کی جلد بندی کروائی جاتی ہے۔جلد بندی کے بعد الگ سیکشن میں ترتیب سے رکھا جاتا ہے۔جہاں قارئین حوالہ جات کے سلسلہ میں ان سے استفادہ کرتے ہیں۔لائبریری میں نایاب اخبارات و رسائل مثلاً ریاض الہند ، منشور یہ محمدی۔اشاعۃ السنہ، اہل حدیث ، ترجمان القرآن کے اکثر فائل بھی محفوظ ہیں۔احباب جماعت سے درخواست ہے کہ سلسلہ کا نایاب لٹریچر جو کہ اکثر گھروں میں موجود ہے اور مناسب ذرائع نہ ہونے کی وجہ سے بوسیدہ ہورہا ہے اسے خلافت لائبریری میں دے دیں۔اوقات کار : موسم سرما صبح ۷۴۵ تا نماز مغرب۔موسم گرما صبح سے تا نماز مغرب کارکن دو شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔لائبریری ممبر شپ :۔لائبریری کے موجود ممبران کی تعداد ۵۴۶۱ ہے۔ربوہ میں رہائش پذیر احمدی احباب لائبریری کے ممبر بن سکتے ہیں۔واحباب ممبر شپ درج ذیل ہیں :۔سیکیورٹی قابل وایسی: ۲۰۰ روپے