جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 253 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 253

253 مقبرہ کی بھی تجویز فرمائی۔جس کا نام آپ نے بہشتی مقبرہ رکھا۔دراصل اس مقبرہ کے متعلق آپ کو کئی سال پہلے سے رویا ہو چکا تھا۔اور آپ کو بتایا گیا تھا کہ جماعت کے خاص مخلصین کے لئے جو خدا کی نظر میں بہشتی ہیں۔ایک علیحدہ قبرستان ہونا چاہئے تاکہ وہ ایک یادگار ہو اور بعد میں آنے والی نسلیں اسے دیکھ کر اپنے ایمانوں کو تازہ کریں۔اور آپ اس عرصہ میں اس کے جائے وقوعہ اور زمین وغیرہ کے بارے میں غور فرماتے رہے تھے۔لیکن حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی کی وفات ہوئی اور خود آپ کو اپنی وفات کے بارے میں بھی کثرت کے ساتھ الہامات ہوئے تو آپ نے اس تجویز کے متعلق عملی قدم اٹھایا اور قادیان سے جنوبی جانب اپنے باغ کے ساتھ ایک قطعہ اراضی تجویز کر کے اس میں اس مقبرہ کی بنیاد قائم کی۔اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کو جنہیں عارضی طور پر ایک بکس میں دوسری جگہ دفن کر دیا گیا تھا۔اس نئے مقبرہ کی طرف منتقل کر دیا گیا۔اس مقبرہ کے قیام کے وقت آپ نے خدا سے الہام پا کر اس مقبرہ میں دفن ہونے کے لئے چند شرطیں بھی لگا دیں۔جو حسب ذیل ہیں :۔ا۔اول یہ کہ اس مقبرہ میں دفن ہونے والا ایک سچا اور مخلص مومن ہو جو متقی ہواور محرمات سے پر ہیز کرنے والا ہر قسم کے شرک اور بدعت سے پاک ہو۔۲۔دوم یہ کہ وہ اسلام اور احمدیت کی خدمت کے لئے اپنی جائیداد کا کم از کم دسواں حصہ اور زیادہ سے زیادہ تیسرا حصہ پیش کرے اور اس بارے میں ایک باقاعدہ وصیت کر کے اپنے مال کا یہ حصہ سلسلہ کے نام پر لکھ دے۔مگر آپ نے تصریح کی کہ کوئی شخص کسی قسم کی جائیداد نہ رکھتا ہو تو پھر صرف شرط اول کافی ہوگی۔بشرطیکہ یہ ثابت ہو کہ ایسا شخص اپنی زندگی کو دین کے لئے وقف رکھتا تھا۔خلافت لائبریری تاریخ احمدیت کا مطالعہ کرنے سے یہ بات بڑی نمایاں نظر آتی ہے کہ افراد جماعت میں ہمیشہ سے علمی تحقیق کا ذوق رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ انفرادی اور اجتماعی سطح پر بڑی کثرت سے لائبریریوں کے قیام کی طرف رجحان رہا ہے۔قادیان دارالامان میں بھی ایک مرکزی لائبریری قائم تھی۔اسی شوق کے پیش نظر حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے ۱۹۵۲ء کی مجلس مشاورت کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ آئندہ کے لئے صدر انجمن احمدیہ کی مرکزی لائبریری اور حضور کی لائبریریوں کو یکجا کیا جائے۔چنانچہ اسی ہدایت کے مطابق مئی ۱۹۵۲ء میں مرکزی سطح پر اس لائبریری کا قیام عمل میں آیا۔شروع شروع میں یہ لائبریری حضور کی ہدایت کے مطابق پرائیویٹ