جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 236 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 236

236 کا نمائندہ ہونے کے حق سے محروم کر دیا جاتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۴۲) ۱۲۔انجمنوں کے نمائندوں کو یہ اختیار نہیں ہوتا کہ انجمنوں کی پیش کردہ رائے کے خلاف اظہار کریں نہ ان کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ انجمنوں کی تجویز میں کوئی ترمیم یا اصلاح پیش کریں ان کو ہر معاملہ میں اپنی انجمن کی رائے کے مطابق چلنا ہوتا ہے اور اس کے خلاف ووٹ دینے کا حق نہیں ہوتا لیکن اگر کوئی ان کی ذاتی رائے انجمنوں کی رائے کے خلاف ہو تو ووٹ دیتے وقت غیر جانبدار رہ سکتے ہیں۔نیز نمائندوں کو انجمنوں کے بارے میں سوالات کرنے کا حق بھی نہیں ہوتا۔( قاعدہ نمبر ۴۳ ) ۱۳۔صدر انجمن احمدیہ کے نمائندگان اس بات کے پابند ہوتے ہیں کہ مجلس مشاورت میں کسی معاملہ میں صدر انجمن احمدیہ کی قائم کردہ رائے کے خلاف اظہار رائے نہ کریں سوائے اس کے کہ کسی خاص معاملہ میں صدرا مجمن احمد یہ اجازت دے۔دیگر مرکزی انجمنوں پر بھی یہی قاعدہ حاوی ہوتا ہے۔قاعدہ نمبر۴) ۱۴۔جو فیصلہ جات خلیفہ امسح مجلس مشاورت کی سفارشات پر صادر فرما ئیں ان کے متعلق ضروری ہوتا ہے کہ وہ بغرض اطلاع و تحمیل ہفتہ کے اندر صدر انجمن احمدیہ میں ریکارڈ کئے جائیں اور پھر صدرانجمن احمدیہ کی اطلاع اور ایسی تفصیلی ہدایات کے ساتھ جو صدر انجمن احمد یہ جاری کرنا چاہے بغرض لتحمیل صیغہ جات متعلقہ میں ارسال کئے جایا کریں۔( قاعدہ نمبر ۴۵) الف:۔ضروری ہوتا ہے کہ مجلس مشاورت کے فیصلہ جات کی تعمیل کی رپورٹ متعلقہ ناظران آئندہ اجلاس میں پڑھ کرسنائیں۔ب:۔بجٹ میں دوران سال اضافہ جات کی رپورٹ سیکرٹری مجلس مشاورت پڑھ کر سنائیں۔۱۵۔کسی افسر صیغہ کی طرف سے اگر کوئی تجویز مجلس مشاورت میں پیش ہونے کے لئے ناظر صیغہ کے پاس آئے تو وہ اگر چہ متفق نہ ہو تو بھی افسر صیغہ کے اصرار کی صورت میں ایسی تجویز کوصدرانجمن احمد یہ میں ضرور بھجوائیں البتہ صدر انجمن احمد یہ اس تجویز سے متفق نہ ہو تو روک سکتی ہے بشرطیکہ جس اجلاس میں فیصلہ ہو افر صیغہ کو بلوا کر اسے اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔اگر صدرانجمن احد یہ کا فیصلہ اس کے خلاف ہو تو اسے خلیفہ مسیح کے پاس بواسطہ صدر انجمن احمد یہ اپیل کا حق ہوتا ہے۔اسی طرح اگر ناظر کی کسی تجویز کو صدر انجمن احمد یہ باوجود اس کا موقف سننے کے مجلس مشاورت میں پیش ہونے سے روکنے کا فیصلہ کرے تو ناظر کو خلیفہ مسیح کے پاس بواسطه صدرانجمن احمد یہ اپیل کا حق ہوتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۴۶) ۱۶ مجلس مشاورت کی بجٹ سب کمیٹی میں عند الضرورت کسی بھی ناظر یا اس کے نمائندہ کو وضاحت کے لئے طلب کیا جا سکتا ہے۔( قاعدہ نمبر ۴۷ )