جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 188 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 188

188 مورخه ۱۴ ستمبر تا ۲۰ ستمبر ۲۰۱۰ء کو آئر لینڈ کا دورہ فرمایا اور ۷ استمبر کو آئر لینڈ میں پہلی بیت الذکر ٹالوے کا سنگ بنیا د رکھا۔خلافت خامسہ کے بابرکت دور میں قرآن مجید کا ۴ انٹی غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ شائع ہوا۔خلافت خامسہ کی برکت سے 2409 بیوت الذکر کا اضافہ ہوا۔خلافت خامسہ کی برکت سے 4196 نئی جماعتوں کا اضافہ ہوا۔خلافت خامسہ کی برکت سے 1246 نئے مشن ہاؤسز کا قیام عمل میں آیا۔خلافت خامسہ میں 2987382 نئی بیعتیں ہوئیں۔خلافت خامسہ کی برکت سے ۳۱ جولائی ۲۰۱۰ء تک ۲۳ نئے ممالک میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔اللہ تعالیٰ خلافت خامسہ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے۔(آمین) حضرت مسیح موعود کی جانشین شخصی خلافت یا صدر انجمن احمدیه جماعت احمد یہ مبائعین اور لاہوری احمدی یعنی غیر مبائعین کے درمیان سب سے بڑا اختلافی مسئلہ یہ ہے کہ جماعت احمدیہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد رسالہ الوصیت کے مطابق شخصی خلافت کی قائل ہے جبکہ لاہوری احمدی یعنی غیر مبائعین کا نقطہ نظر یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد نظام خلافت قائم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ جماعت کے تمام معاملات اور امور کی نگران کسی شخصی خلافت کی بجائے انجمن معتمدین ہونی چاہئے۔مگر اس مسئلہ کا حل خود خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں بیان فرمایا ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (نور: ۵۶) یعنی اللہ تعالیٰ مسلمانوں میں بھی اسی طرح کے خلیفہ بنائے گا جس طرح پہلے لوگوں میں بنائے۔اس آیت سے دو باتیں ثابت ہوئیں۔ایک تو یہ کہ مسلمانوں میں اللہ تعالیٰ ویسے ہی خلیفے بنائے گا جیسے پہلوں میں بنائے۔اب اگر پہلی امتوں میں نبیوں کے بعد انجمنیں بنتی تھیں تو اب بھی انجمن ہی خلیفہ ہوگی اور اگر پہلی قوموں میں شخص واحد نبی کا قائم مقام ہوتا رہا تو اب بھی شخص واحد ہی قائم مقام ہوگا۔پس سوال یہ ہے کہ کیا پہلے کسی نبی کا خلیفہ بھی انجمن بھی ہوئی ہے؟ کبھی نہیں۔حضرت موسیٰ کا خلیفہ بھی ایک ہی شخص ہوا۔پس ضرور تھا کہ نبی کریم ﷺ کا خلیفہ بھی