جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 187
187 مورخه ۲۲ اکتوبر ۲۰۰۸ء کو برطانیہ کے ہاؤس آف پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب سے تاریخی خطاب فرمایا۔مورخہ سے نومبر ۲۰۰۸ ء کو بیت المہدی بریڈ فورڈ انگلستان کا افتتاح فرمایا۔مورخہ ۸ نومبر ۲۰۰۸ ء کو بیت العافیت شیفیلڈ برطانیہ کا افتتاح فرمایا۔مورخه ۲۲ نومبر تا ۵ دسمبر ۲۰۰۸ء کو بھارت کا دورہ فرمایا۔مورخہ ۲۵ نومبر ۲۰۰۸ء کو بیت القدوس کالی کٹ بھارت کا افتتاح فرمایا۔مورخه ۲۹ نومبر ۲۰۰۸ کانارکولم صوبہ کیرالہ بھارت میں ۵ بیوت الذکر کا افتتاح فرمایا۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے بابرکت دور خلافت میں جماعت احمد یہ گھانا نے اکراسے ساٹھ کلومیٹر کے فاصلہ پر وینیا شہر کے قریب جماعتی ضروریات کے لئے ۴۶۰ ایکٹر زمین کا قطعہ خریدا جس کا حضور انور نے ”باغ احمد نام تجویز فرمایا۔۲۰۰۸ء میں جماعت احمد یہ گھانا کا خلافت جو بلی جلسہ سالانہ اسی زمین میں منعقد ہوا۔جماعت احمد یہ کینیڈا نے نئی جلسہ گاہ کے لئے ۲۰۰۸ء میں خلافت خامسہ کی برکت سے مبیپل انٹاریو سے قریبا ۳۰ کلومیٹر فاصلہ پر واقع قصبہ بریڈ فورڈ میں ۲۵۰ ایکٹر قطعہ زمین خریدا جس کا نام حضور انور نے حدیقہ احمد“ تجویز فرمایا۔۲۰۰۸ء میں روحانی خزائن کے کمپیوٹرائز ڈایڈیشن کی پہلی اشاعت ہوئی۔مورخہ 2 مارچ ۲۰۰۹ء کو بیت الرحمن گلاسگو کا افتتاح عمل میں آیا۔مورخه ۲۱ مارچ ۲۰۰۹ء کو بیت الفتوح لندن میں چھٹی سالانہ امن کا نفرنس میں حضور انور نے خطاب فرمایا۔مورخہ ۲۴ تا ۲۶ جولائی ۲۰۰۹ء کو برطانیہ کا۴۳ واں جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔حمد مورخه ۱۰ تا ۱۹ اگست ۲۰۰۹ء کو دورہ جرمنی و ہالینڈ فرمایا۔مورخہ ۱۴ تا ۱۶ اگست ۲۰۰۹ء کو جرمنی کا ۳۴ واں جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔مورخه ۲۹ مارچ تا ۲ اپریل ۲۰۱۰ء کو سپین کا دورہ فرمایا اور جماعت احمد یہ سپین کے ۲۵ ویں جلسہ سالانہ میں شرکت فرمائی۔مورخه ۱۹ جون ۲۸ جون ۲۰۱۰ کو بلیجیم ،جرمنی اور ہالینڈ کا دورہ فرمایا۔مورخه ۲۵ تا ۲۷ جون ۲۰۱۰ء کو جماعت احمد یہ جرمنی کا ۳۵ واں جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔مورخہ ۳۰، ۳۱ جولائی و یکم اگست ۲۰۱۰ء کو حدیقہ المہدی ہیمپشائر لندن میں انگلستان کا ۴۴ واں جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔