جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 178 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 178

178 انتخاب خلافت خامسه حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی تقریباً ۲ سال کے انتہائی کامیاب و با مراد اپنا عہد خلافت گزار کر مورخہ ۱۹ را پریل ۲۰۰۳ء کو ہمیں انتہائی غمزدہ اور سوگوار چھوڑ کر لندن میں اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔انا لله وانا اليه راجعون اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے اور اعلی علیین میں جگہ عطافرمائے۔(آمین ) حضرت خلیفہ مسیح الرابع کی نا گہانی وفات کے چوتھے روز مورخ ۲۲ اپریل ۲۰۰۳، کوحضرت خلیفہ المسیح الرابع کی ہدایات کی روشنی میں بیت الفضل لندن میں مکرم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید کی زیر صدارت انتخاب خلافت کا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں اللہ تعالیٰ نے حسب وعده وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِم اَمُنًا کے تحت حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ابن حضرت مرزا منصور احمد صاحب مرحوم و مغفور کو خلعت خلافت پہنا کر ہمارے خوف کو امن میں بدل دیا اور اللہ تعالیٰ کا یہ ابدی قانون دنیا نے ایک دفعہ پھر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے۔آپ کا انتخاب اور آپ کی تائید الہی ہستی باری تعالیٰ اور احمدیت کی سچائی کا ایک زبردست اور نا قابل تردید ثبوت ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی غیر معمولی تائید و نصرت کے متعلق پہلے سے ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما بتادیا تھا کہ اِنِّی مَعَكَ يَا مَسْرُور یعنی اے مسرور میں تیرے ساتھ ہوں۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام کمال شان سے خلافت خامسہ کے وجود میں پورا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اور ازدیاد ایمان کا باعث بن رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی ہستی پر کامل یقین کا ثبوت بن رہا ہے۔اس طرح ایک دفعہ پھر احمدیت کا قافلہ ایک یم سپہ سالا کی راہنمائی میں اپنے سفر کی طرف رواں دواں ہو گیا ہے۔الحمدللہ علی ذالک۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس کا مجلس انتخاب خلافت سے خطاب حضور انور نے فرمایا:۔" آج جس کام کے لئے یہاں مجھے لایا گیا ہے قطع اس کاعلم نہیں۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمہ اللہ تعالیٰ کے علم و عرفان کو آپ سنتے رہے، دیکھتے رہے۔خاکسار میں تو کسی بھی قسم کا علم نہیں ہے۔بہر حال یہاں کیونکہ قواعد میں کسی قسم کی معذرت کی اجازت نہیں اس لئے خاموشی سے اس کو قبول کرنے کے سوا چارہ نہیں ہے۔آپ لوگوں سے یہ درخواست ہے کہ اگر خدا کو حاضر ناظر جان کر اس یقین کے ساتھ خاکسار یہ فریضہ ادا