جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 164
164 حق ) کی خدمت کے لئے اور دجالی فتنہ کی پامالی کے لئے سامان جمع کرو۔انگلستان کے قیام کے دوران آپ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اشاعت دین حق میں مصروف رہے۔لندن میں آپ نے ایک رسالہ بھی الا سلام کے نام سے جاری فرمایا۔آپ نومبر ۱۹۳۸ء کو کامیابی کے ساتھ واپس تشریف لائے۔یورپ سے واپس تشریف لا کر پہلے آپ جامعہ احمدیہ کے پروفیسر رہے اور پھر ۱۹۳۹ء میں آپ جامعہ احمدیہ کے پرنسپل مقرر ہوئے۔فروری ۱۹۳۹ء سے لے کرا کتوبر۱۹۴۹ ء تک آپ مجلس خدام الاحمدیہ کے صدر رہے اور پھر نومبر ۱۹۵۴ء تک آپ اس کے نائب صدر رہے کیونکہ صدارت کے عہدے پر حضرت خلیفتہ اسیح الثانی خود فائز تھے۔آپ کے عہد میں خدام الاحمدیہ نے نمایاں اور شاندار ترقی کی۔مئی ۱۹۴۴ء سے لے کر نومبر ۱۹۶۵ء تک ( تا خلافت ) آپ تعلیم الاسلام کالج کے پرنسپل رہے۔۱۶ نومبر ۱۹۴۷ء کو آپ حضرت خلیفۃ اسیح الثانی کے ارشاد پر قادیان سے ہجرت کر کے پاکستان تشریف لے آئے۔۱۹۵۳ء کے فسادات کے دوران جب مارشل لاء نافذ ہوا تو آپ کو قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں۔۲۸ مئی ۱۹۵۳ء کو آپ رہا ہوئے۔۱۹۵۴ء میں آپ کو مجلس انصار اللہ کا صدر بنادیا گیا۔آپ کے ذریعہ سے اس تنظیم کو ایک نئی زندگی حاصل ہوگئی۔مئی ۱۹۵۵ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے آپ کو صدرا مجمن احمدیہ کا صدر مقرر فرمایا۔چنانچہ انتخاب خلافت تک آپ اس حیثیت سے بھی جماعت کا نہایت اہم کام سرانجام دیتے رہے۔۸ نومبر ۱۹۶۵ء کو حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی وفات پر آپ خلافت ثالثہ کے عہدے پر فائز ہوئے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کی وہ بشارت پوری ہوئی جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو اللہ تعالیٰ نے دی تھی۔حضور نے ۲۶ ستمبر ۱۹۰۹ء کو یہ تحریر فرمایا تھا کہ:۔مجھے بھی خدا تعالیٰ نے یہ خبر دی ہے کہ میں تجھے ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہوگا۔اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہوگا“۔( تاریخ احمدیت جلد ۴ ص ۳۲۰) خلافت ثالثہ کا ظہور بھی خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت کامیاب اور مبارک رہا۔آپ کے دور خلافت کی پیشگوئی بھی آج سے ہزاروں سال قبل سے چلی آتی ہے۔چنانچہ اسرائیل کی مشہور حدیث طالمود میں آج سے ہزاروں سال قبل یہ بتایا گیا تھا کہ جب مسیح فوت ہو جائے گا تو اس کی بادشاہت پہلے اس کے بیٹے اور پھر اس کے پوتے کو ملے گی۔چنانچہ خلافت ثالثہ کے ذریعہ یہ پیشگوئی لفظ بلفظ پوری ہوگئی۔آپ کی اولاد میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔جبکہ آپا طاہرہ صدیقہ آپ کی حرم ثانی ہیں۔