جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 148 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 148

148 قادیان سے اخبار نور کا اجراء سکھوں میں دعوت الی اللہ کے لئے۔(اکتوبر ۱۹۰۹ء) دین حق پر اعتراضات کے رد کی خاطر انجمن ارشاد کا قیام۔( آخر ۱۹۰۹ء) قادیان سے اخبار الحق کا اجراء۔(۷ جنوری ۱۹۱۰ء) حملا بيت الذکر نور کی بنیاد ( ۵ مارچ ۱۹۱۰ء) قادیان سے رسالہ احمدی کا اجراء (جنوری ۱۹۱۱ء) انجمن انصار اللہ کا قیام حضرت سید نامحمود کے ذریعہ ( فروری ۱۹۱۱ء) تعلیم الاسلام ہائی سکول کی بنیاد۔( ۲۵ جولائی ۱۹۱۲ء) رسالہ احمدی خاتون کا اجراء۔( ستمبر ۱۹۱۲ء) حضرت سید نا محمود کی زیر ادارت اخبار الفضل جاری ہوا۔(۱۸ جون ۱۹۱۳ء ) حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب بغرض دعوت الی اللہ سفر انگلستان روانگی ۲۵ جولائی ۱۹۱۳ء واپسی ۲۹ مارچ ۱۹۱۶ء) حمد حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کا سفر مصر و شام۔روانگی ۲۶ جولائی ۱۹۱۳ ء وا پسی مئی ۱۹۱۹ء ) خلافت ثانیہ کا ظہور قدرت ثانیہ کے مظہر اول حضرت حافظ حکیم مولوی نورالدین صاحب بھیروی فایده امسیح الاول مورده ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء کو بقضائے الہی وفات پاگئے۔آپ نے وفات سے پہلے اپنے جانشین کے متعلق ان الفاظ میں وصیت کی۔میرا جانشین متقی ہو۔ہر دلعزیز ، عالم باعمل ہو۔حضرت صاحب کے پرانے اور نئے احباب سے سلوک، چشم پوشی اور درگزر کو کام میں لاوے۔میں سب کا خیر خواہ تھاوہ سب کا خیر خواہ رہے۔قرآن و حدیث کا درس جاری رہے۔(مرقاة الیقین فی حیات نور الدین ص ۸ از اکبر شاہ نجیب آبادی ضیاء الاسلام پریس ربوہ ) چنانچہ آپ کی وصیت کے مطابق ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ ء کو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب فرزند دلبند گرامی ارجمند، مظہر الاول والآخر، مظہر الحق والعلا، رحمت اور فضل اور قربت کا نشان فتح و ظفر کی کلید، الہی نوشتوں اور پیش خبریوں کے جلو میں بطور خلیفہ اسیح الثانی مسند خلافت پر متمکن ہوئے۔