جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 68 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 68

68 مشکوۃ شریف میں تہتر فرقوں والی مشہور عالم حدیث کی شرح میں فرماتے ہیں:۔فَتِلْكَ اثْنَانِ وَسَبْعُونَ فِرْقَةً كُلُّهُمْ فِى النَّارِ وَالْفِرْقَةُ النَّاحِيَةُ هُمُ اَهْلُ السُّنَّةِ الْبَيْضَاءِ الْمُحَمَّدِيَّةِ وَالطَّرِيقَةِ النَّقِيَّةِ الْاحْمَدِيَّةِ۔(شرح مشكوة ص (۲۴۸) یعنی آخری زمانہ میں امت محمدیہ کے تہتر فرقوں میں سے نجات یافتہ گروہ اہل سنت کا صرف وہ فرقہ ہوگا جو مقدس طریقہ احمد یہ پر گامزن ہوگا اور انشاء اللہ وہ وقت قریب ہے بلکہ وہ دیکھو منزل کے نشان جب خدا تعالیٰ کی ہدایت ساری دنیا میں اسی نجات یافتہ فرقہ احمدیہ کے ذریعہ پھیل کر رہے گی۔حضرت امام ربانی مجد دالف ثانی فرماتے ہیں:۔واقول قولاً عجبالم يسمعه احدوما اخبره مخبر باعلام الله سبحانه والهامه تعالی ایامی بفضله و کرمه آنکه بعد از هزار و چند سال از زمان رحلت آن سرور عليه و على آله الصلواة والتحیات زمانی می آید که حقیقت محمدی از مقام خود عروج فرماید و بمقام حقیقت کعبه متحد گردد این زمان حقیقت محمدی حقیقت احمدی نام باید۔66 (رساله مبدا و معادص ۴۸ از امام ربانی مجد دالف ثانی) میں ایک عجیب بات کہتا ہوں کہ جو اس سے پہلے نہ کسی نے سنی اور نہ کسی بتانے والے نے بتائی جو اللہ سبحانہ وتعالی نے اپنے فضل و کرم سے صرف مجھے بتائی اور صرف مجھ پر الہام فرمائی ہے اور وہ بات یہ ہے کہ آں سرور کائنات علیہ وآلہ الصلوۃ والتحیاۃ کے زمانہ رحلت سے ایک ہزار روپے اور چند سال بعد ایک زمانہ ایسا بھی آنے والا ہے کہ حقیقت محمدی اپنے مقام سے عروج فرمائے گی اور حقیقت کعبہ کے مقام میں رسائی پاکر اس کے ساتھ متحدہ ہو جائے گی اس وقت حقیقت محمدی کا نام حقیقت احمدی ہو جائے گا۔امام مہدی احمدیت کی روحانی سلطنت کے علمبر دار ہوں گے۔يَظْهَرُ صَاحِبُ الرَّايَةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ وَالدَّوْلَةِ الْاَحْمَدِيَّةِ۔(ينابيع المودة الجزو الثالث ص ٥٨) امام مہدی محمدی جھنڈے اور احمدی حکومت کے حامل کے طور پر ظاہر ہوں گے۔