جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 627 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 627

627 میں نے بتایا کہ حضور میری عمر ۱۲ سال ہے۔اس کے بعد حضور انور نے فرمایا کہ اپنی چھوٹی بہن کو فون دو۔“ مکرم عطاء الرحمن مبشر صاحب نے بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی جس کا نام عیشہ احمد ہے سے حضور نے السلام علیکم فرمایا اور حال پوچھا، چھوٹی نے کہا کہ حضور آپ نے کب آنا ہے؟ اس پر پیارے حضور نے فرمایا کہ ”جب اللہ تعالیٰ چاہے گا۔اس کے بعد چھوٹی بیٹی خاموش ہو گئی تو حضور انور نے فرمایا کہ ”اب خاموش کیوں ہوگئی ہو؟ اس کے بعد حضور انور نے ” السلام علیکم فرما کر فون بند کر دیا۔اس فون کے چند روز بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے بچیوں کے لئے چاکلیٹ کا ایک پیکٹ بھی موصول ہوا۔الحمد لله على ذلكَ۔مکرم عطاء الرحمن مبشر صاحب نے یہ واقعہ بتانے کے بعد اس خواہش کا اظہار کیا کہ احباب جماعت دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو نیک اور خادم دین بنائے اور ان کے دلوں کو خلیفتہ اسیح کے حقیقی پیار اور محبت سے بھر دے اور وہ ہمیشہ خلافت سے چھٹے رہیں اور ان کی نسلوں کو بھی اس عظیم الشان نعمت کا وارث بنائے۔آمین پس جس جماعت کے معصوم اور ننھے منے بچوں کے ایسے ظالمانہ، بہیمانہ اور دل دہلا دینے والے واقعات پر بھی ایسے ایمان افروز اور قابل تقلید جذبات و احساسات اور خیالات اور خواہشات ہوں اس جماعت کو کون ختم کر سکتا ہے؟ اور ایسی روح پرور خواہشات صرف الہبی جماعتوں میں ہی پائی جاتی ہیں۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلّم وصَلَّ عَلَيْهِ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اے راہ حق کے شہیدو! کہ تم نے خاک و خون میں غلطان ہو کر جو حسین رسم جاری کی ہے اس کے اعتراف میں ہم بڑے بجز سے اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعا کرتے ہیں کہ اے مولیٰ کریم ان پاک باز عشاق کی روحوں کو اپنی رحمت و محبت کی چادر میں لپیٹ لے۔۱۹۸۴ء کا ظالمانہ اینٹی احمد یہ آرڈینینس ۱۹۱ء کے اینٹی احمد یہ بنیادی انسانی حقوق کے منافی صدارتی آرڈینینس کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ پر ہر قسم کی پابندیاں لگادی گئیں اور سینکڑوں احمدیوں کو کلمہ طیبہ کے جرم میں مقدمات میں ملوث کر کے سنگین قسم کی سزائیں دی گئیں۔جن میں سکھر اور ساہیوال کیس بہت ہی معروف ہیں جن میں ظالمانہ طور پر عدل وانصاف کے تمام تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بعض احمدیوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔جو بعد میں ۱۹۸۸ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے قائم ہونے کے بعد عمر قید میں تبدیل ہوگئی۔