جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 626 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 626

626 بالخصوص شہدائے لاہور کا بھی ذکر فرمایا۔اس مناسبت سے حاضرین جلسہ شہدائے احمدیت اور شہدائے لاہور زندہ باد کے نعرہ لگا رہے تھے۔اس دوران ان کی بیٹی عزیزہ سارہ احمد نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”ابا جان اگر آپ بھی شہید ہو جاتے تو حضور کا فون ہمارے گھر بھی آجاتا، بچی کی اس معصومانہ خواہش کے اظہار کے پیچھے دراصل پس منظر یہ تھا کہ سانحہ لاہور کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے تمام شہدائے لاہور کے پسماندگان اور اہل خانہ کو فون کر کے حوصلہ اور تسلی دی تھی۔اور اس بچی کو اس صورتحال کا علم تھا۔اس لئے بچی کو شہدائے لاہور زندہ باد کے نعرہ کے وقت شہداء لاہور کے پسماندگان کو ملنے والے اس اعزاز کا خیال آ گیا۔جس پر اس معصوم اور نھی منی احمدی بچی نے بے اختیار اس معصومانہ خواہش کا اظہار کر دیا۔مکرم عطاءالرحمن صاحب نے بتایا کہ اگلے روز علی اصبح انہوں نے یہ بات مکرم عبد الحلیم سحر صاحب افسر صیغہ امانت تحریک جدید کو بتائی۔اس کے دو تین روز بعد مکرم عبد الحلیم سحر صاحب کا ان کو ٹیلیفون آیا کہ جو بات آپ کی بیٹی نے کہی تھی میں نے وہ واقعہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں فیکس کر دیا تھا۔جس پر مکرم ناظر صاحب امور عامہ کی طرف سے مجھے ٹیلیفون آیا ہے کہ یہ واقعہ کس گھر میں ہوا ہے؟ اس کے کچھ دیر بعد مکرم ناظر صاحب امور عامہ کا مجھے ٹیلیفون آیا اور انہوں نے اس واقعہ کی مجھ سے تصدیق کی اور بیٹی کے کوائف دریافت فرمائے۔اس کے تقریباً تین گھنٹے بعد رات 9 بجے مکرم پرائیویٹ سیکرٹری صاحب لندن کا مجھے فون آیا اور انہوں نے بھی اس واقعہ کی تصدیق چاہی۔اور کہا کہ ایک منٹ ہولڈ کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بات کرنی ہے۔پیارے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا السلام علیکم میں نے سنا۔(اس وقت مجھے یقین نہیں آ ” رہا تھا کہ ہمارے گھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا فون بھی کبھی آئے گا ) السلام علیکم کے بعد حضور انور نے فرمایا کہ ”بیٹی کو فون دیں میں نے اپنی بیٹی کو فون دیا۔بیٹی نے بتایا کہ:۔حضور انور نے السلام علیکم کے بعد فرمایا کہ آپ نے ضرور ابا کو شہید کروا کر بات کرنا تھی۔اس کے بعد حضور انور نے بہت دعائیں دیں اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آپ کے والد کا سایہ سدا سلامت آپ کے سر پر قائم رکھے اور آپ کو اپنے فضلوں سے نوازتار ہے۔اور نیک بنائے۔(آمین ) حضور انور نے یہ بھی پوچھا کہ آپ کی چھوٹی بہن بھی ہے۔یہ بات اس نے کی ہے یا آپ نے؟ میں نے حضور انور سے عرض کی حضور میں نے کی تھی۔اور مزید پوچھا کہ آپ کس کلاس میں پڑھتی ہو اور کہاں پڑھتی ہو؟ میں نے بتایا کہ حضور میں نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ کی ساتویں کلاس میں پڑھتی ہوں۔چھوٹی بہن کا بھی پوچھا کہ وہ کس کلاس میں پڑھتی ہے؟ میں نے بتایا کہ حضور وہ تیسری کلاس میں پڑھتی ہے۔حضور نے میری عمر بھی پوچھی تھی