جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 504
504 چھٹی نئی چیز اس سال کا نیا احمد یہ لٹریچر ہے جس میں سے دو کا ذکر خصوصیت سے کرنے کے قابل ہے۔ایک تو سلسلہ کی مستورات کا اپنا اخبار مصباح ہے۔“ نیز خود حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے بھی جلسہ سالانہ پر ۲۷ / دسمبر کو تقریر کرتے ہوئے مصباح کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اس سال دو نئے اخبار جاری کروائے ہیں۔دوسرا اخبار شرطی ہے جو عورتوں میں ترقی کی روح پیدا کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔یاد رکھو جب تک عورتوں میں ترقی کا احساس نہیں پیدا ہو گا تب تک مرد بھی پورے طور پر کام نہیں کر سکتے۔“ 66 (بحوالہ تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول ص ۱۸۴ تا ۱۸۷) اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ماہنامہ مصباح اب بھی بڑی کامیابی سے جاری ہے۔ماہنامہ خالد ر بوه ۱۹۳۸ء میں حضرت خلیفہ امسیح الثانی ( حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب) نے مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کا اعلان فرمایا اور اس کے بنیادی اغراض و مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے نو جوانوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔میں نے متواتر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہوسکتی۔نئی نسلیں جب تک اس دین اور ان اصول کی حامل نہ ہوں جن کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے نبی اور مامور دنیا میں قائم کرتے ہیں اس وقت اس سلسلہ کا ترقی کی طرف کبھی بھی صحیح معنوں میں قدم (مشعل راه جلد اول طبع دوم ص:۴) نہیں اٹھ سکتا۔“ نوجوانوں کی اصلاح کے اسی اہم ترین مقصد کے پیش نظر ایک ضرورت یہ بھی تھی کہ مجلس کا اپنا ایک رسالہ ہو، ہر چند کہ مجلس کے آغاز کے ساتھ ہی نشر و اشاعت کا عملی کام بھی شروع ہو چکا تھا۔چنانچہ خدام الاحمدیہ مرکز یہ پاکستان کی مجلس شوری ۱۳۲۹، بهش ۱۹۵۰ء میں یہ فیصلہ ہوا کہ مجلس کی طرف سے ساٹھ صفحے کا ایک سہ ماہی رسالہ جاری کیا جائے۔ان دنوں مجلس کی مالی حالت اس کے گراں اخراجات کی متحمل نہ تھی اس لئے الطارق‘ نام سے ۳۶ صفحات کے ایک ماہوار سالہ کی تجویز ہوئی اور ۱۳۳۰ ہش ۱۹۵۱۷ء سے اس کے ڈیکلریشن کی جدو جہد شروع کر دی گئی۔ابتدائی محکمانہ تحقیقات مکمل ہوئی تو عین آخری مرحلہ پر یہ اطلاع ملی کہ اسی نام کا ایک اور رسالہ بھی جاری ہے اور ضروری ہے کہ کوئی اور نام تجویز کیا جائے۔مجلس مرکز یہ نے