جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 338 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 338

338 نظام جاری کیا ( آپ بنیادی طور پر الیکٹریکل انجینئر تھے اور پھر امریکہ سے کمپیوٹر انجینئر نگ کی۔آپ IAAAE کے Executive Member بھی تھے ) علوم کا تبادلہ ں سلسلہ میں کراچی چیپٹر نے اہم کام کیا ہے اپنے اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف انجینئر ز پاکستان کے صدر انجینئر آئی اے عثمانی صاحب کو مدعو کیا جنہوں نے یکم مئی ۱۹۹۷ء کو خطاب فرمایا۔ایسے ہی لاہور چیپٹر نے بھی ایک بار اس کا اہتمام کیا۔سالانہ کنونشن کئی سالوں سے ربوہ پاکستان میں ایک روزہ سالانہ کنونشن ہوتا ہے۔جس میں ریسرچ پیپرز پڑھنے کے علاوہ مختلف انجینئر ز تبادلہ خیال کرتے ہیں اور اپنے تجربات بتاتے ہیں۔اس کے کنویئر آرکیٹیکٹ مکرم رفیق احمد ملک صاحب رہے اور ان کے بعد یہ کام انجینئر نوید اطہر شیخ صاحب کرتے رہے تھے اس کے بعد فرائض مکرم انجینئر جہانگیر شفیع صاحب سرانجام دیتے رہے۔امسال یہ ذمہ داری آرکیٹیکٹ خالد باجوہ صاحب اور آرکیٹیکٹ قاسم احمد صاحب نے نبھائی ہے۔اس کنونشن کے دوران ہی سہ سالہ انتخاب ہوتا ہے اور سرپرست انجینئر ز اینڈ آرکیٹش صاحب بھی خطاب فرماتے ہیں۔گروپ فوٹو بھی ہوتا ہے اور انڈسٹریل نمائش بھی لگتی ہے۔نیز ایک پورا روز نو جوان انجینئر ز اور طالب علموں کی نقار بر وغیرہ کے لئے مقرر ہوتا ہے۔ویب سائٹ کا قیام www۔iaaae۔com حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے ایسوسی ایشن کی اپنی ویب سائٹ کا قیام ۲۰۰۶ء میں عمل میں آیا۔اس میں تعارف ، قیام، ممبر شپ، پبلیکشن ، News and events اور مختلف بین الاقوامی چیپٹرز کے پیجز ہیں۔IAAAE کی بعض خدمات کا تذکرہ جیسا کہ اغراض و مقاصد میں بیان کیا گیا ہے انجینئر نگ کے شعبہ میں جماعتی ضروریات پوری کرنے