جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 185
185 دسمبر ۲۰۰۵ء کے پہلے عشرہ میں ماریشس کا دورہ کیا۔۱۵دسمبر ۲۰۰۵ ء تا ۵ دسمبر ۲۰۰۶ ء قادیان بھارت کا دورہ فرمایا اور جلسہ سالانہ قادیان ۲۰۰۵ء کو رونق بخشی۔اپریل ۲۰۰۶ ء میں ملائشیا ، سنگا پور بنی اور آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان کا دورہ کیا۔مئی ۲۰۰۶ ء میں جماعت احمدیہ جرمنی کی ذیلی تنظیموں کے مشترکہ اجتماع کے سلسلہ میں حضور جرمنی تشریف لے گئے۔مورخه ۲ ۳۰ جون ۲۰۰۶ء کو حضور انور نے جاپان کا دورہ فرمایا۔۱۲ جون ۲۰۰۶ء کو حضور نے بیلجیم کا دورہ فرمایا۔۲۱ اگست ۲۰۰۶ ء کو جرمنی کا دورہ فرمایا۔۳ دسمبر ۲۰۰۶ء کو جامعہ احمدیہ یو کے کے نئے بلاک اور بیت الذکر کا افتتاح فرمایا۔۱۵ دسمبر ۲۰۰۶ء کو حضور نے احمدی ڈاکٹر ز کو وقف کرنے کی خصوصی تحریک فرمائی۔حضور انور نے ۲۲ دسمبر ۲۰۰۶ تا ۳ جنوری ۲۰۰۷ بیلجیم و جرمنی کا دورہ فرمایا۔۲۳ دسمبر ۲۰۰۶ء کو حضور نے بیت بشیر جرمنی کا افتتاح فرمایا۔۲۳ دسمبر ۲۰۰۶ء کو ہی سٹاڈ گاؤ جرمنی کی بیت کا سنگ بنیا درکھا۔۲۴ دسمبر ۲۰۰۶ء کو جماعت آسٹریلیا کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔۲۸ دسمبر ۲۰۰۶ء کو ایم۔ٹی۔اے کے ذریعہ حضور انور نے پہلی دفعہ جرمنی سے جلسہ سالانہ قادیان کو براه راست مخاطب ہوتے ہوئے خطاب فرمایا۔۲۹ دسمبر ۲۰۰۶ ء کو حضور نے روڈ گاڈ جرمنی کی بیت کا سنگ بنیاد رکھا۔۲۹ دسمبر ۲۰۰۶ء کو بیت السلام جرمنی کا افتتاح فرمایا۔خلافت خامسہ کی برکت سے لندن سے گیارہ میل کے فاصلے پر دوسو آٹھ ایکڑ زمین مبلغ ۲۵ لاکھ پونڈ میں خریدنے کی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو توفیق دی جس کا نام حضور نے حدیقۃ المہدی تجویز فرمایا۔۲۰۰۶ء سے جلسہ سالانہ برطانیہ اسی جگہ منعقد ہو رہا ہے۔۲ جنوری ۲۰۰۷ء کو حضور انور نے بیت خدیجہ برلن جرمنی کا سنگ بنیاد رکھا۔۳ تا ۷ جنوری ۲۰۰۷ ء کو حضور انور نے ہالینڈ کا دورہ فرمایا۔۲۰ مئی ۲۰۰۷ء کو جماعت احمدیہ البانیہ کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔۲۷ تا ۲۹ جولائی ۲۰۰۷ء کو جلسہ سالانہ برطانیہ منعقد ہوا۔