جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 184 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 184

184 ۵ نومبر ۲۰۰۴ء کو تحریک جدید دفتر پنجم کا اعلان فرمایا۔دسمبر ۲۰۰۴ء کے آخری عشرہ میں فرانس کا دورہ کیا۔۲۰۰۴ء میں قادیان اور ربوہ پاکستان کے علاوہ گھان میں تیسرے مدرستہ الحفظ کا قیام عمل میں آیا۔جنوری ۲۰۰۵ء کے آغاز میں سپین کا دورہ کیا۔مورخہ ۱۷ اپریل ۲۰۰۵ء کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ربوہ پاکستان میں نورالعین بلڈ وآئی بنک کا افتتاح عمل میں آیا۔مورخه ۱۷ اپریل ۲۰۰۵ء کو مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیرانتظام اہل ربوہ کی سہولت کے لئے ناصر فائر اینڈ ریسکیو سروس کا افتتاح ہوا۔م اپریل مئی ۲۰۰۵ء میں مشرقی افریقہ کے ممالک، کینیا، تنزا ینہ اور یوگنڈا کا دورہ کیا۔مورخہ ۲۷ مئی ۲۰۰۵ء کو حضور نے مئی ۲۰۰۸ ء میں صد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی منانے کا اعلان فرمایا۔اس موقع پر احباب جماعت نے مبلغ دس کروڑ پاؤنڈ کی رقم حضور کی خدمت میں اشاعت اسلام کے لئے پیش کرنے کا وعدہ فرمایا۔حضور نے اس سلسلہ میں بہت زیادہ دعائیں کرنے کی تحریک فرمائی۔نیز حضور نے اس تعلق میں بعض خاص دعائیں روزانہ با قاعدگی کے ساتھ پڑھنے کی تحریک فرمائی اور ایک روحانی پروگرام بھی جماعت کو دیا جس میں دعاؤں کے علاوہ روزانہ دونوافل اور ہر ماہ کے آخر پر ایک نفلی روزہ رکھنا بھی شامل تھا۔اس منصوبہ کے تحت مئی ۲۰۰۸ ء تک جماعت نے کئی علمی اور عملی کام کرنے کا پروگرام بنایا۔جن پر عملدرآمد ہورہا ہے۔۲۰۰۵ء کے آغاز میں فرانس اور سپین کا دورہ کیا۔جون ۲۰۰۵ء کے آخری عشرہ میں کینیڈا کا دورہ کیا۔۱۱ جون ۲۰۰۵ ء کووینکوور بیت الذکر کینیڈا کا سنگ بنیا درکھا گیا۔۱۸ جون ۲۰۰۵ ستمبر کوکیلگری بیت الذکر کینیڈا کا سنگ بنیا درکھا۔مورخه ۱۶ تا ۸ استمبر ۲۰۰۵ء کو پہلی دفعہ سویڈن میں سکینڈے نیوین ممالک کا مشتر کہ جلسہ ہوا۔جس میں حضور نے بھی شرکت فرمائی۔۱۴ را کتوبر ۲۰۰۵ء کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات و کشمیر میں قیامت خیز زلزلہ کے باعث متاثرین کی بھر پور امداد کی تحریک فرمائی۔ا نومبر ۲۰۰۵ء کو بیت الناصر ہارٹلے پول برطانیہ کا افتتاح فرمایا۔