جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 119 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 119

119 اس روز خلفائے سلسلہ کی پاکیزہ سیرت کے مختلف پہلوؤں پر تقاریر کی جاتی ہیں۔اور خلافت احمدیہ کی برکات بیان کی جاتی ہیں۔اور اس روز جہاں خلافت احمدیہ سے وفاداری ، کامل اطاعت اور تعلق مضبوط کرنے کا عہد نو کیا جاتا ہے وہاں اس سلسلہ کے ہمیشہ قائم و دائم رہنے کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں مانگی جاتی ہیں۔پس اس پس نظر کے تحت اس دن کو جماعت احمدیہ کی تاریخ میں خاص اہمیت حاصل ہے۔اور اس دن کو روحانی و دینی جوش و جذبہ سے منایا جاتا ہے۔يوم مصلح موعود رض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۸۴ء کو دنیا کے تمام مذاہب اور قوموں سے تعلق رکھنے والوں کو اسلام کی صداقت کے لئے نشان نمائی کی دعوت دی تھی۔جس پر قادیان کے بعض سرکردہ آریوں اور ہندوؤں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کوئی نشان دکھانے کی خواہش ظاہر کی۔جس پر اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہوشیار پور میں چالیس روز تک چلہ کشی کرنے کا پروگرام بنایا۔اس چالیس روزہ چلہ کشی اور دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے اسلام کی صداقت کے لئے جس نشان کی نوید دی تھی وہ ایک غیر معمولی صفات کے حامل بیٹے کی ولادت تھی۔جس میں کم و بیش ۵۲ صفات پائی جانی تھیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہوشیار پور میں تنہائی میں چلہ کشی کرنے کے بعد ہوشیار میں ہی مورخہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے ایک اشتہار شائع کیا جس میں اس پسر موعود کی کم و ہیں باون صفات اور خوبیاں بیان کی گئی تھیں۔اور فرمایا کہ یہ فرزند 9 سال کے عرصہ کے اندراندر پیدا ہوگا۔پیشگوئی مصلح موعود میں پسر موعود کی بیان فرمودہ صفات درج ذیل ہیں۔وو پیشگوئی مصلح موعود و تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک زکی غلام (لڑکا) تجھے ملے گاوہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت و نسل ہوگا۔خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے اس کا نام عنمو ائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے۔وہ نوراللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہوگا وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف