جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 28 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 28

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف چاند اور سورج کو مقررہ تاریخوں میں گرہن لگنے کی پیشگوئی مذکور ہے۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے دعوئی مہدویت کے بعد جبکہ متلاشیان حق اس آسمانی نشان کے منتظر تھے، 1894 میں یہ دونوں گرہن مشرقی دنیا میں مقررہ تاریخوں میں لگے اور پھر پیشگوئی کے عین مطابق اگلے سال مغربی دنیا میں بھی لگے اور ہزاروں انسانوں کی ہدایت کا موجب ہوئے۔خلاصہ کلام خلاصہ کلام یہ ہے کہ تحریک احمدیت کو سمجھنے کیلئے وفات مسیح اور ختم نبوت کے دو مسائل کو سمجھنا بہت ضروری ہے اس مختصر سے کتابچہ میں ہر دو امور کے بارہ میں نہایت اختصار سے اجمالاً اور اشارۃ بعض دلائل کا ذکر کیا گیا ہے۔اگر ان دو مسائل کو صحیح طور پر سمجھ لیا جائے تو پھر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ علیہ السلام کے دعوای کو سمجھنا اور تسلیم کرنا کچھ مشکل نہیں رہتا۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ علیہ السلام کی صداقت معلوم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم آپ کے سب دعاوی کو قرآن مجید کے بیان کردہ معیاروں پر پرکھ کر دیکھ لیں۔دعوی سے پہلے کی بے عیب اور مطہر زندگی آپ کی صداقت پر گواہ ہے۔پھر اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی تائید و نصرت جو آپ کو قدم قدم پر حاصل ہوئی ، آپ کی صداقت کا بہت بڑا ثبوت ہے۔کسی جھوٹے شخص کو خدا تعالیٰ کی تائید کبھی حاصل نہیں ہوتی اور نہ وہ اپنے مقاصد اور عزائم میں کامیاب ہوا کرتا ہے۔ابتداء میں حضرت مرزا صاحب اکیلے تھے اور ساری دنیا آپ کی 28