جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 25 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 25

ایک شبہ کا ازالہ جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف بعض لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ احمدی حضرات نبی اکرم ﷺ کی حقیقی شان کو تسلیم نہیں کرتے اور نعوذ باللہ حضرت مرزا صاحب نے اپنے دعویٰ سے حضرت خاتم النبین ﷺ کی شان کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ہم اس کے جواب میں خدا تعالیٰ کو گواہ رکھ کر بآواز بلند اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم ﷺ پر دل و جان سے فدا ہیں اور آپ کو حقیقی معنوں میں خاتم الانبیاء اور سب انبیاء کا سرتاج تسلیم کرتے ہیں۔وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيد الله حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ مقام محمدی ﷺ کے بارے میں فرماتے ہیں :۔تمام آدم زادوں کے لئے اب کوئی رسول اور شفیع نہیں مگر محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم۔سوتم کوشش کرو کہ سچی محبت اس جاہ و جلال کے نبی کے ساتھ رکھو اور اس کے غیر کو اس پر کسی نوع کی بڑائی مت دو تا آسمان پر تم نجات یافتہ لکھے جاؤ۔۔۔آسمان کے نیچے نہ اس کے ہم مرتبہ کوئی اور رسول ہے اور نہ قرآن کے ہم رتبہ کوئی اور کتاب ہے۔اور کسی کے لئے خدا نے نہ چاہا کہ وہ ہمیشہ زندہ رہے مگر یہ برگزیدہ نبی ہمیشہ کے لئے زندہ ہے اور اُس کے ہمیشہ زندہ رہنے کے لئے خدا نے یہ بنیاد ڈالی ہے کہ اس کے افاضہ تشریعی اور روحانی کو قیامت تک جاری رکھا اور آخر کار اس کی روحانی فیض رسانی سے اس مسیح موعود کو 25