جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد

by Other Authors

Page 23 of 36

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 23

جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف چکی تھی پھر بھی آپ ﷺ نے اپنے بعد نبی کی آمد کے امکان کو تسلیم فرمایا ہے۔پھر ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا قول ہے: قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ ( تفسير الدر المخور للسيوطى جلد 5 صفحه 204) ترجمہ: لوگوتم یہ تو ضرور کہو کہ رسول پاک ﷺ خاتم الانبیاء ہیں مگر ہر گز یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں۔یہ قول کس قدر وضاحت سے بتا رہا ہے کہ نبوت کا انعام جاری ہے۔وو حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے جس قسم کی نبوت کا دعویٰ فرمایا ہے وہ اس تشریح کے عین مطابق ہے جو قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں : میری مراد نبوت سے یہ نہیں ہے کہ میں نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہو کر نبوت کا دعوی کرتا ہوں یا کوئی نئی شریعت لایا ہوں۔صرف مراد میری نبوت سے کثرت مکالمت و مخاطبت الہیہ ہے جو آنحضرت ﷺ کی اتباع سے حاصل ہے۔“ پھر آپ فرماتے ہیں: ( تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 503 مطبوعہ 2008 ) میں اُسی کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ جیسا کہ اُس نے ابراہیم سے مکالمہ ومخاطبہ کیا اور پھر اسحق اور اسمعیل سے اور یعقوب 23