جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف اور امتیازی عقائد — Page 20
پھر آپ فرماتے ہیں: وو جماعت احمدیہ کا مختصر تعارف میں ہمیشہ تعجب کی نگہ سے دیکھتا ہوں کہ یہ عربی نبی جس کا نام محمد ہے ( ہزار ہزار درود اور سلام اُس پر ) یہ کس عالی مرتبہ کا نبی ہے۔اس کے عالی مقام کا انتہاء معلوم نہیں ہوسکتا اور اس کی تاثیر قدسی کا اندازہ کرنا انسان کا کام نہیں۔۔۔۔۔خدا نے جو اس کے دل کے راز کا واقف تھا اس کو تمام انبیاء اور تمام اولین و آخرین پر فضیلت بخشی اور اس کی مرادیں اس کی زندگی میں اس کو دیں۔وہی ہے جو سر چشمہ ہر ایک فیض کا ہے اور وہ شخص جو بغیر اقرار افاضہ اس کے کسی فضیلت کا دعویٰ کرتا ہے۔وہ انسان نہیں بلکہ ذریت شیطان ہے کیونکہ ہر ایک فضیلت کی کنجی اس کو دی گئی ہے اور ہر ایک معرفت کا خزانہ اس کو عطا کیا گیا ہے۔جو اس کے ذریعہ سے نہیں پاتا وہ محروم ازلی ہے 66 (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 118-119 مطبوعہ 2008) ختم نبوت پر کامل یقین بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ہم احمدی شاید ختم نبوت کے قائل نہیں ہیں۔حق یہ ہے کہ جماعت احمد یہ سچے دل سے ختم نبوت کی قائل ہے اور جماعت کا ہر فر د قرآن مجید کی تعلیم کے عین مطابق اس صداقت پر علی وجہ البصیرت یقین رکھتا ہے کہ ہمارے آقا و مولیٰ، فخر 20