جلسہ سالانہ — Page 66
99 66 تاریکی سے نور نکال لیا جائے۔( خطبہ جمعہ فرموده ۱۲ جولائی ۱۹۹۶ ء بحواله الفضل انٹرنیشنل ۳۰ اگست ۱۹۹۶ء) اس جلسہ کو ایک غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اس لئے اس سے وابستہ روایات کو زندہ کرنا چاہیئے اور حسین پہلوؤں کا اضافہ ہونا چاہیئے۔اس جلسہ کو زیادہ پہلوؤں سے اور شدت کے ساتھ روایتی بہترین جماعتی مرکزی جلسوں کا نمائندہ بنانے کی کوشش کریں۔جلسہ کے ایام میں نمازوں کی خاص طور پر نگرانی کی جائے اور جب نمازیں کھڑی ہو جاتی ہیں تو کوئی نماز سے باہر نہ ہو سوائے ان کے جو ڈیوٹیوں پر ہیں اور خاص طور پر فجر کی نماز کا اہتمام کیا جائے۔کارکنان کو دعا کی طرف توجہ دلانی چاہیئے اور ہر منتظم اپنے شعبے میں دیگر امور کے علاوہ دعا کی طرف توجہ دلائے کیونکہ اس سے کاموں میں عظیم الشان برکت پڑتی ہے۔(خطبہ جمعہ ۱۷ جولائی ۱۹۸۷ء) جلسے کا نظام عالمی بھائی چارے کو تقویت دینے اور اخلاقی لحاظ سے ایک عالمی معیار پیدا کرنے اور قائم رکھنے کے لئے بہت ضروری ہے۔(خطبہ جمعہ فرموده ۸ جولائی ۱۹۹۴ء) جماعت بحیثیت جماعت احمد یہ ایک اسلامی کردار کی حامل ہے اور یہی کردار اور حقیقت آپ کا تشخص بن رہا ہے اور بنتا چلا جائے گا۔یہی کردار جس کے تشخص کو نمایاں کرنے کے نتیجہ میں ایک عالمی برادری وجود میں آئے گی اور اس کے بغیر یہ مکن نہیں ہے۔پس اس کردار کی تعمیر میں اور اس کے تشخص کو نمایاں کرنے میں جماعت احمد یہ عالمگیر کے سالانہ جلسے ایک بہت ہی اہم