جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 17 of 77

جلسہ سالانہ — Page 17

۲۲ دسمبر ۱۸۹۱ء 17 میں پہلے خط میں لکھ چکا ہوں۔کہ ایک آسمانی فیصلہ کے لئے میں مامور ہوں۔اور اس کے ظاہری انتظام کے درست کرنے کے لئے میں نے ۲۷ دسمبر (۱۸۹ء کو ایک جلسہ تجویز کیا ہے۔متفرق مقامات سے اکثر مخلص جمع ہوں گئے مکتوب مورخه ۲ دسمبر ۱۸۹ء بنام نواب محمد علی خان صاحب آف مالیر کوٹلہ۔مکتوبات احمد یہ جلد پنجم نمبر چہارم بحوالہ تذکرہ صفحه ۱۹۴) ۳۰ دسمبر ۱۸۹۱ اطلاع تمام خلصین داخلین سلسلہ بیعت اس عاجز پر ظاہر ہو کہ بیعت کرنے سے غرض یہ ہے کہ تا دنیا کی محبت ٹھنڈی ہو۔اور اپنے مولیٰ کریم اور رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دل پر غالب آجائے اور ایسی حالت انقطاع پیدا ہو جائے جس سے سفر آخرت مکر وہ معلوم نہ ہو۔لیکن اس غرض کے حصول کے لئے صحبت میں رہنا اور ایک حصہ اپنی عمر کا اس راہ میں خرچ کرنا ضروری ہے تا اگر خدائے تعالیٰ چاہے تو کسی بُرہان یقینی کے مشاہدہ سے کمزوری اور ضعف اور کسل دُور ہو۔اور یقین کامل پیدا ہو کر ذوق اور شوق اور ولولہ عشق پیدا ہو جائے۔سو اس بات کے لئے