جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 71 of 77

جلسہ سالانہ — Page 71

71 ہیں آپس میں ملتے ہیں وہ اپنے اپنے علاقوں میں ظاہر ہونے والے نشانات اور واقعات کے تذکرے کریں۔بہت کثرت سے اللہ تعالیٰ کے نشانات ہر علاقہ میں اترتے رہتے ہیں۔جو احمدی گواہ ہیں وہ تائید باری تعالیٰ کے نشانات بھی ہیں۔اور دشمن پر اللہ تعالیٰ کے غضب کے نشانات بھی ہیں تو وہ کیوں نہ یہ باتیں کریں اس سے بیان کرنے والوں کا ایمان بھی بڑھے گا۔اور سننے والوں کا بھی بڑھے گا۔اپنی قیمتی اشیاء پر نظر رکھیں۔بعض دفعہ ایسے بڑے اجتماعات کے موقع پر کئی قسم کے شریر لوگ بھی آجاتے ہیں وہ بھیس بدل کر جیب کترے بھی آجاتے ہیں اس لئے بہت احتیاط کریں اور گری پڑی چیز کے متعلق ویسے تو وہیں رہنے دینا چاہئے مگر اس لئے کہ کوئی دوسرا آدمی غلط نیت سے اس کو اٹھانہ لے بے شک اس کو اٹھا کر گمشدہ اشیاء کے شعبہ تک پہنچا دیا کریں۔وہ اعلان کر کے بتادیں گے جس شخص کی بھی وہ چیز ہوگی اس کو واپس کر دیں گے۔اسی طرح گمشدہ بچوں پر نظر رکھیں، ان کو گمشدہ اشیاء کی طرح گمشدہ چیزوں کے خیمہ میں پہنچائیں اور ان کے متعلق وہ اعلان کر دیں گے۔( خطبہ جمعہ ۲۸ جولائی ۲۰۰۰ء) ”اب میں کچھ مہمانوں کو نصیحت کرنا چاہتا ہوں جودُور دُور سے یہاں آئے ہیں۔پہلی تو یہ ہے کہ اپنا وقت ضائع نہ کریں اور جہاں تک ہو سکے ذکر اللہ کیا کریں۔باتیں کرنا بھی ایک مجبوری ہے لیکن باتوں سے خیال پھر ذکر اللہ کی طرف جائے اور مسجد میں بیٹھ کر تو ذکر الہی بہت ضروری ہے۔نمازوں کا التزام۔نمازوں کے علاوہ وقت میں خاموشی سے تسبیحات میں مصروف