جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 57 of 77

جلسہ سالانہ — Page 57

57 با برکت جلسوں کو جاری و ساری رکھے اور ساری دنیا کو ان کی برکات سے متمتع فرمائے۔ان تمام کی تفصیلات درج کرنا ناممکن ہے تاہم چند ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ کے آغاز کے سن یہاں درج کئے جار ہے ہیں۔من آغاز ملک بنگلہ دیش ١٩٢٣ء ماریشس ١٩٢٣ء غانا ١٩٢٣ء انڈونیشیا ۱۹۲۷ء امریکہ ۱۹۴۸ء سیرالیون ١٩٤٩ء جرمنی ۱۹۷۶ء کینیڈا ۱۹۷۷ء بیسویں صدی میں دنیا کے مختلف ممالک میں جاری ہونے والے جلسے نہایت اہمیت کے حامل ہیں گو عام دنیا ان کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی مگر آنے والی نسلیں جان لیں گی کہ یہی جلسے انقلاب عظیم کا باعث ہوں گے جو دنیا کی تقدیر بدل دیں گے۔انشاءاللہ۔(ماہنامہ تشخیذ الاذھان مئی جون ۲۰۰۱ء)