جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 42 of 77

جلسہ سالانہ — Page 42

آ کر نہیں رہتے تحمیل علمی مشکل۔42 (الحکم ۷ استمبر ۱۹۰۱ء)۔۔۔۔۔اور کم مقدرت احباب کے لئے مناسب ہوگا کہ پہلے ہی سے اس جلسہ میں حاضر ہونے کا فکر رکھیں۔اور اگر تدبیر اور قناعت شعاری سے کچھ تھوڑا تھوڑا سر مایہ خرچ سفر کے لئے ہر روز یاماہ بماہ جمع کرتے جائیں اور الگ رکھتے جائیں تو بلا دقت سرمایہ سفر میسر آجاوے گا۔گویا یہ سفر مفت میسر ہو جائے گا۔آسمانی فیصلہ روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۵۲) کا لازمی تقاضا سب کو متوجہ ہو کر سننا چاہئے پورے غور اور فکر کے ساتھ سنو کیونکہ یہ معاملہ ایمان کا ہے اس میں سستی ،غفلت اور عدم توجہ بہت برے نتائج پیدا کرتی ہے۔جو لوگ ایمان میں غفلت سے کام لیتے ہیں اور جب ان کو مخاطب کر کے کچھ بیان کیا جائے تو غور سے اس کو نہیں سنتے۔ان کو بولنے والے کے بیان سے خواہ وہ کیسا ہی اعلیٰ درجہ کا مفید اور مؤثر کیوں نہ ہو کچھ بھی فائدہ نہیں ہوتا ایسے ہی لوگ ہوتے ہیں جن کی بابت کہا جاتا ہے کہ وہ کان رکھتے ہیں مگر سنتے نہیں اور دل رکھتے ہیں پر سمجھتے نہیں پس یا درکھو کہ جو کچھ بیان کیا جاوےاسے توجہ اور بڑے غور سے سنو کیونکہ جو توجہ سے نہیں سنتا وہ خواہ عرصہ دراز تک فائدہ رساں وجود کی صحبت میں رہے اسے کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچ سکتا“ (الحکم امارچ ۱۹۰۲ء)