جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 41 of 77

جلسہ سالانہ — Page 41

41 دل تو ہی چاہتا ہے کہ مباتعین محض اللہ سفر کر کے آویں اور میری صحبت میں رہیں اور کچھ تبدیلی پیدا کر کے جائیں کیونکہ موت کا اعتبار نہیں۔میرے دیکھنے میں مبائعین کو فائدہ ہے مگر مجھے حقیقی طور پر وہی دیکھتا ہے جو صبر کے ساتھ دین کو تلاش کرتا ہے اور فقط دین کو چاہتا ہے سو ایسے پاک نیت لوگوں کا آنا ہمیشہ بہتر ہے۔“ شہادت القران ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۹۵) دین تو چاہتا ہے مصاحبت ہو، پھر مصاحبت ہو۔اگر مصاحبت سے گریز ہو تو دینداری کے حصول کی امید کیوں رکھتا ہے۔ہم نے بار بار اپنے دوستوں کو نصیحت کی ہے کہ وہ بار بار یہاں آ کر رہیں اور فائدہ اٹھا ئیں۔مگر بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔لوگ ہاتھ میں ہاتھ دیکر دین کو دنیا پر مقدم کر لیتے ہیں۔مگر اس کی پرواہ کچھ نہیں کرتے۔یا درکھو قبر میں آواز میں دے رہی ہیں اور موت ہر وقت قریب ہوتی جا رہی ہے۔ہر ایک سانس تمہیں موت کے قریب کرتا جاتا ہے اور تم اسے فرصت کی گھڑیاں سمجھتے ہو۔اللہ تعالیٰ سے مکر کرنا مومن کا کام نہیں ہے جب موت کا وقت آ گیا پھر ایک ساعت آگے پیچھے نہ ہوگی وہ لوگ جو اس سلسلہ کی قدر نہیں کرتے اور انہیں کوئی عظمت اس سلسلہ کی معلوم ہی نہیں ان کو جانے دو مگر ان سب سے بدقسمت اور اپنی جان پر ظلم کرنے والا تو وہ ہے جس نے اس سلسلہ کو شناخت کیا اور اس میں شامل ہونے کی فکر کی لیکن پھر اس نے کچھ قدرنہ کی۔وہ لوگ جو یہاں آکر میرے پاس کثرت سے نہیں رہتے اور ان باتوں کو جو خدا تعالیٰ ہر روز اپنے سلسلہ کی تائید میں ظاہر کرتا ہے نہیں سنتے اور دیکھتے وہ اپنی جگہ کیسے ہی نیک متقی اور پر ہیز گار ہوں مگر میں یہی کہوں گا کہ جیسا چاہیئے انہوں نے قدر نہ کی۔میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ تکمیل علمی کے بعد تحمیل عملی کی ضرورت ہے اور تکمیل عملی بدؤں تکمیل علمی کے محال ہے اور جب تک یہاں