جلسہ سالانہ — Page 34
34 موصوف ان خدمات میں بدل و جان مصروف ہیں۔اور بعض دوسرے دوست بھی اپنی ہمت اور استطاعت کے موافق خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔پھر کب تک اس قدر مصارف کا محمل نہایت محمد ود آمدن سے ممکن ہے۔غرض ان وجوہ کے باعث اب کے سال التوائے جلسہ مناسب دیکھتا ہوں۔آگے اللہ جل شانہ کا جیسا ارادہ ہو۔کیونکہ اس کا ارادہ انسان کے ضعیف ارادہ پر غالب ہے۔مجھے معلوم نہیں کہ کیا ہونے والا ہے۔اور میں نہیں جانتا کہ خدا تعالے کا منشاء میری اس تحریر کے موافق ہے یا اس کی تقدیر میں وہ امر ہے جو اب تک مجھے معلوم نہیں۔وافوض امرى الى الله واتوكل عليه هو مولانا نعم المولى ونعم النصير اکسار غلام احمد از قادیان ی اشتہار شہادت القرآن مطبوعہ پنجاب پریس سیالکوٹ باراول کے آخر پر صفحہ۱ تا ۵ پر ہے) ۳۰ نومبر ۱۸۹۸ء اعلان۔دسمبر میں تعطیلوں کے دنوں میں ہمیشہ جلسہ ہوتا تھا لیکن اب کے دسمبر میں میں اور میرے گھر کے لوگ اور اکثر خادمہ عورتیں اور مردموسمی بیماری سے بیمار ہیں خدمت مہمانوں میں فتور ہوگا۔اور بھی کئی اسباب ہیں جن کا لکھنا موجب تطویل ہے۔اسلئے اعلان کیا جاتا ہے کہ اب کی دفعہ کوئی جلسہ نہیں ہے۔ہمارے سب دوست مطلع رہیں۔والسلام۔المعلن مرزا غلام احمد کتاب راز حقیقت روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۵۳)