جلسہ سالانہ — Page 9
9۔۔۔۔ایک اجمالی تعارف جماعت احمدیہ کا اللہ تعالیٰ کی تائید ونصرت اور جماعت احمدیہ کی روز افزوں ترقی کا ایک روشن سے روشن تر ہونے والا نشان ہے۔اس عظیم الشان روحانی اجتماع کی بنیاد اللہ تعالی کے اذن اور ہدایت سے حضرت مسیح موعود وامام مہدی علیہ الصلوۃ و السلام کے مقدس ہاتھوں سے ۱۸۹۱ میں رکھی گئی۔آپ نے جماعت کے دوستوں کو مشورہ کے لئے قادیان دارالامان بلوایا۔چنانچہ وفا شعار بزرگان احمدیت فوری طور پر ۲۷ دسمبر ۱۸۹۱ء کو قادیان میں جمع ہو گئے۔جماعت احمدیہ کے اس مختصر ، ایک روزہ تاریخی میں ۷۵ مخلصین نے شرکت کی۔کتنے خوش نصیب تھے وہ لوگ جو اس جلسہ میں حاضر ہوئے۔وہ کاروانِ احمدیت کا ایک ہر اول دستہ تھے جو بعد میں ایک قلزم بیکراں بنے والا تھا۔پہلے کے معا بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک اشتہار میں یہ اطلاع ساری جماعت کو دی کہ آئیندہ ہر سال یہ ۲۷ - ۲۸ اور ۲۹ دسمبر کی تاریخوں میں مرکز احمدیت میں منعقد ہوا کرے گا۔چنانچہ اس وقت سے یہ جماعت احمدیہ کی سالانہ تقریبات کا مستقل حصہ بن گیا ہے۔