جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 65 of 77

جلسہ سالانہ — Page 65

65 خدا عطا فرماتا ہے اتنا ہی وہ آگے بنی نوع انسان پر اور نیک کاموں پر خرچ کرتے چلے جاتے ہیں۔یہ جلسہ ہمارے لئے ایک عمومی عالمی تربیت کے پیغام بھی لایا ہے، مواقع بھی لایا ہے۔دعائیں کرتے رہیں اللہ تعالیٰ ہمیں سب تقاضے پورے کرنے کی توفیق بخشے۔سب مہمان ہم سے خوش جائیں ہم مہمانوں سے خوش رہیں۔جلسہ آیا تو ہے مگر ختم ہو جائے گا۔اللہ خیر وعافیت سے ختم کرے، فضلوں کی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور ان جلسوں میں ہمیشہ ہمیں پہلے سے بڑھ کر خدا کے فضلوں کی زیارت کی توفیق ملے اور اس کے احسانات کا شکر ادا کرنے کی توفیق ملے۔( خطبہ جمعہ فرموده ۱۹ جولائی ۱۹۹۶ بحوالہ الفضل انٹر نیشنل ۶ ستمبر ۱۹۹۶) سب سے پہلے تو میں دعا کی درخواست کرتا ہوں کہ ان سب کو جو آ گئے اور ان سب کو بھی جو آنے والے ہیں اور ان سب کو بھی جو آنہیں سکے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔اور ان انتظامات کے سلسلے میں جو بشری کمزوریاں رونما ہوں ان سے صرف نظر فرما ئیں اور جہاں تک ہو سکے عفو کا سلوک کریں اور بخشش کا سلوک کریں کیونکہ انسان جو اپنے بھائیوں سے عفو اور بخشش کا سلوک کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے بھی عفو اور بخشش کا سلوک فرماتا ہے۔پس عفو اپنی ذات میں ایک بہت اعلیٰ خلق ہے اور بخشش بھی اپنی ذات میں ایک بہت اعلیٰ خلق ہے لیکن اگر خدا کے حوالے سے کئے جائیں تو یہ دوہرا فائدہ ہے دنیا کا بھی اور دین کا بھی۔کیونکہ جو اللہ کی خاطر عفو کیا جائے اللہ کی خاطر مغفرت کی جائے اس میں اللہ تعالیٰ اپنے اوپر یہ حق بنا لیتا ہے کہ ایسے بندے سے میں بھی عفو کا سلوک فرماؤں اور مغفرت کا سلوک فرماؤں۔تو بہت ہی اچھا موقع ہے کہ بظاہر ایک