جلسہ سالانہ

by Other Authors

Page 52 of 77

جلسہ سالانہ — Page 52

52 بعد حضرت مصلح موعودؓ کے عہد میں اُنیس جلسے ہوئے۔ان میں صرف ۱۹۴۷ ء اور ۱۹۴۸ء کے جلسے جو کہ مارچ کے مہینے میں ہوئے لاہور میں منعقد ہوئے۔بعض جلسوں کے بارہ میں کچھ مزید دلچسپ باتیں درج کی جاتی ہیں۔۱۹۱۴۴ء کو پہلی مرتبہ خواتین کو جلسہ میں مدعو کیا گیا۔۱۹۱۷ء میں خواتین کا پہلا جلسہ ہوا جس کا الگ طور پر انتظام کیا گیا۔۱۹۲۲ء میں لجنہ کی بنیاد رکھی گئی اور پہلی دفعہ لجنہ کے زیر انتظام پہلا جلسہ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی کی کوٹھی پر ہوا۔۱۹۳۶۶ء میں پہلی مرتبہ میں لاؤڈ سپیکر استعمال ہوا۔۱۹۳۹ء کا جلسہ خلافت جو بلی کے طور پر منایا گیا۔۲۸ دسمبر کی صبح سے خلافت جوبلی کی مبارک تقریب کے پروگرام شروع ہوئے۔مختلف علاقوں اور مختلف ممالک کی جماعتیں مسیح موعود علیہ السلام کے اشعار پڑھتی اور حمد کے گیت گاتی ہوئی اپنے جھنڈے لئے جلسہ گاہ پہنچیں۔تمام جھنڈے جن کی تعداد تقریباً ۵۰ تھی، جلسہ گاہ کی اوپر کی گیلریوں میں کھڑے کر دیئے گئے۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ نے چیک کی صورت میں دو لاکھ ستر ہزار روپے کی رقم حضور کی خدمت میں پیش کی حضور نے اسے قبول فرمایا اور اپنی تقریر میں حضور نے شکریہ کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا کہ یہ رقم جماعت ہی کے کاموں پر خرچ کی جائے گی۔اس کے بعد حضور نے دعائیں پڑھتے ہوئے نعرہ ہائے تکبیر کے دوران پہلی دفعہ لوائے احمدیت اور لوائے خدام الاحمدیہ اہرایا اور زنانہ جلسہ گاہ تشریف لے جا کر لجنہ اماءاللہ کا جھنڈا لہرایا۔یہ پہلا موقعہ تھا کہ دو انگریز نواحمدی خواتین اس جلسہ